کفر و موجب کفر

علماء کے بارے میں بدگمانی اور الزام تراشی کرنا

فتوی نمبر :
27135
| تاریخ :
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

علماء کے بارے میں بدگمانی اور الزام تراشی کرنا

ایک شخص حضرت ذو الفقار نقشبندی صاحب کو کہتا ہے کہ ان کے دل میں دولت کی ہوس ہے اور کہتا ہے کہ حضرت شمس الرحمان عباسی صاحب غیر مقلد ہیں اور تمام سلسلے کے ذکر ، مثلا: چشتی، قادری، نقشبندی اور سہر وردی، رسمی ہیں اور عورتوں پر بہتان لگاتا ہے کہ فلاں عورت لالچی ہے ، فلاں زانیہ ہے اور فلاں نفسیاتی ہے، ایسے شخص کے بارے میں کیا حکم ہے اور کیا ایسے شخص کو غلط کہنا بد گمانی ہے؟ اور بد گمانی کا کیا مطلب ہے؟ تفصیل سے بتائیے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بلا تحقیق اہل علم اور بزرگانِ دین کے بارے میں مذکور قسم کے خیالات رکھنا بدترین فعل اور بہت سخت گناہ کی بات ہے اور ایسا شخص جو محض علم کی بنا پر کسی عالم کے ساتھ بغض رکھے اس کے کفر کا اندیشہ ہے اور عام مسلمانوں سے الزام تراشی اور بد گمانی والا ذہن رکھنا بھی گناہ ہے اور جو ایسا رویہ رکھے وہ فاسق ہے، اس پر لازم ہے کہ اپنے فسق پر بصدق دل تو بہ واستغفار کرے، جبکہ بد گمانی یہ ہے کہ آدمی کوئی قول یا فعل انجام دے اور اس سے کسی قسم کی برائی کا خیال بھی نہ ہو اور سننے یا دیکھنے والا اس سے کوئی برا نتیجہ اخذ کرے اسی طرح صلحاء کے بارے میں غلط خیالات رکھنا بھی بد گمانی ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالیٰ: {يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا يَغْتَبْ بَعْضُكُمْ بَعْضًا } [الحجرات: 12]
كما في التفسير المنير للزحيلي: يا أيها الذين آمنوا اجتنبوا كثيرا من الظن إن بعض الظن إثم أي يا أيها المصدقون بالله ورسوله، ابتعدوا عن كثير من الظن، فيشمل بعض الظن، وهو أن يظن بأهل الخير سوءا، وهذا هو الظن القبيح، وهو متعلق بمن ظاهره الصلاح والخير والأمانة. (26/ 254)
و في عمدة القاري شرح صحيح البخاري: وقال سعيد بن جبير: هو الرجل يسمع من أخيه كلاما لا يريد به سوءا فيراه أخوه المسلم فيظن به سوءا، وقال الزجاج: هو أن يظن بأهل الخير سوءا. وقوله: (كثيرا من الظن إن بعض الظن إثم) يدل على أنه لم ينه عن جميع الظن، والظن على أربعة أوجه: محظور ومأمور به ومباح ومندوب إليه. فالمحظور: هو سوء الظن بالله تعالى وكذلك الظن بالمسلمين الذين ظاهرهم عدالة محظور اھ (22/ 137)
و في خلاصة الفتاوى: فى استحقاق العلم والعلماء و في النصاب ومن ابغض عالماً بغير سبب ظاهر خيف عليه الكفر اھ (۴/٣٨٨)
و في شرح ملا على قارى على الفقه الأكبر: و في الخلاصة من ابغض عالماً من غير سبب ظاهر خيف عليه الكفر قلت الظاهر انه يكفر لانه اذا ابغض العالم من غير سبب دنيوى أو اخروى فيكون بغضه لعلم الشريعة ولا شك في كفر من انكر، فضلا عمن ابغضه اھ (ص ۱۷۳) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
رمزی افلاح عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 27135کی تصدیق کریں
0     192
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات