ایک آدمی ہر وقت اپنے پیر سے مدد مانگتا ہے، اور داڑھی بھی نہیں ہے،اور پیر کی بھی داڑھی نہیں ہے، اسلام اس بارے میں کیا فرماتا ہے، کیا یہ انسان گناہ گار تو نہیں ہے؟
اگر شخص مذکور کا یہ عقید ہ ہو کہ اس کا پیر دور سے بھی اس کی آواز اور ندا سنتا ہے، تو یہ بلاشبہ شرک ہے، جس سے انسان دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے،اور اگر ایسا عقیدہ نہیں، تو پھر شرک حقیقی تو نہیں مگر موہم شرک ہونے کی وجہ سے ناجائز ضرور ہے، جس سے احتراز لازم ہے۔
کما قال اللہ تعالٰی: وَادْعُ إِلَى رَبِّكَ وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِينَ (87) وَلَا تَدْعُ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ كُلُّ شَيْءٍ هَالِكٌ إِلَّا وَجْهَهُ لَهُ الْحُكْمُ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ (88) سورۃ القصص)۔
واللہ اعلم بالصواب
بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 0اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1