وضو

سونے سےاٹھنے کے بعد استنجاء ضروری ہے یا نہیں؟

فتوی نمبر :
2880
| تاریخ :
طہارت و نجاست / طہارت / وضو

سونے سےاٹھنے کے بعد استنجاء ضروری ہے یا نہیں؟

ہمیں پتہ ہے کہ سونے سے وضو ٹوٹ جاتاہے، مگر بعض لوگ سوکر اُٹھیں، تو استنجا نہیں کرتے صرف وضو کرتے ہیں شریعت کی روشنی میں۔ آپ بتائیں کہ: سوکر اُٹھنے کے بعد وضوسے پہلے استنجاء کرنا چاہیے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

محض سوکر اُٹھنا موجب استنجا نہیں ،بلکہ استنجا اس وقت لازم ہوتاہے، جب بول براز کے مقام پر نجاست لگی ہو اور سوکر اُٹھنے کی صورت میں عموماً یہ صورت پیش نہیں ہوتی ہے ،اس لیے بلا وجہ شکوک وشبہات میں پڑنے سے احتراز چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی


واللہ تعالی اعلم بالصواب
مسعود الرحمن یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 2880کی تصدیق کریں
0     179
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات