میری اپنی بیوی سے جھگڑے کی بات ہورہی تھی تو اس نے غصہ میں بولا کہ آپ کیا خدا سے بڑے ہو، جس پر میں نے کہہ دیا کہ "ہاں میں خدا سے بڑا ہوں" میں حلفا کہہ رہا ہوں میرا مقصد خدا کہ وہ فارسی کا لفظ ہے، اور میرا پکا یقین کامل ہے کہ اللہ تعالٰی سے بڑی کوئی ذات نہ ہے اور نہ ہوگی، وہ نہ کسی کا بیٹا ہے نہ باپ ہے، آپ شریعت کی روشنی میں بتائی کہ میرا نکاح میری بیوی سے ہے کہ نہیں؟
سائل کی نیت ان الفاظ سے جو بھی ہو مگر یہ الفاظ ظاہری اعتبار سے کفریہ ہیں، اس لئے تجدید ایمان کے ساتھ تجدید نکاح اور آئندہ اس طرح کے الفاظ سے مکمل احتراز بھی لازم ہے۔
کما فی الھندیۃ: ولو قال: من خدايم على وجه المزاح يعني خود آيم فقد كفر كذا في التتارخانية الخ (ج2 صـ262، ط: دار الفکر)۔
واللہ اعلم بالصواب
بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 0اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1