میں نے آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ میرا ایک بیٹا ہے، جس کا نام سمیع اللہ ہے، اور وہ مجھ سے مذاق کرتے ہوئے کہنے لگا کہ ماما اللہ تعالٰی نے دنیا میں ایک پاگل شخص کو بھی پیدا کیا ہےبتاؤ وہ کون ہے؟ میں نے مزاقاً کہا کہ وہ سمیع اللہ ہے ، "یعنی لفظ سمیع بولا پھر دو تین سیکنڈ کے بعد لفظ اللہ بولا"اب شیطان یہ وسوسہ ڈالتا ہے کہ تم نے نعوذباللہ ، اللہ کے بارے میں اس طرح کہا ہے، مجھے بتائیں کہ اس طرح مجھے گناہ تو نہیں ہوا؟ اور میرے ایمان وغیرہ پر کوئی اثر تو نہیں ہوا؟اللہ تعالٰی آپ کو جزائے خیر دے۔
اور میں نے اپنے شوہر سے بات کرتے ہوئے طنزیہ طور پر کہہ دیا کہ ہم تو بڑے مؤمن ہیں، ہم کسی کو کیا کہہ سکتے ہیں؟ براہ مہربانی مجھے مذکور الفاظ کے بارے میں بتائیں کہ ان سے ہمارے ایمان اور نکاح پر تو کوئی اثر نہیں ہوگا؟
مذکور جملے کہہ دینے سے سائلہ کے ایمان پر کوئی اثر نہیں پڑا ، بلاوجہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
کما الدر المختار: (و) اعلم أنه (لا يفتى بكفر مسلم أمكن حمل كلامه على محمل حسن أو كان في كفره خلاف، ولو) كان ذلك (رواية ضعيفة) الخ(ج4 صـ229-230)۔
وفی رد المحتار: (قوله لا يفتى بكفر مسلم أمكن حمل كلامه على محمل حسن) ظاهره أنه لا يفتى به من حيث استحقاقه للقتل ولا من حيث الحكم ببينونة زوجته الخ (ج4 صـ229)۔
واللہ اعلم بالصواب
بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 0اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1