وضو

لپ اسٹک لگانے کی صورت میں نماز قبول ہوتی ہے؟

فتوی نمبر :
3225
| تاریخ :
2007-06-17
طہارت و نجاست / طہارت / وضو

لپ اسٹک لگانے کی صورت میں نماز قبول ہوتی ہے؟

کیا لپ اسٹک لگا کر نماز پڑھنے سے ہماری نماز قبول ہوگی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر وضو کے بعد لگائی جائے تو اس کے ہوتے ہوئے نماز پر کوئی اثر نہیں پڑےگا، البتہ وضو سے پہلے لگانے کی صورت میں اگر ہونٹوں پر اس کی تہہ جم گئی ہو تو اگر اسے چھڑا کر وضو کیا جائے تو وضو ہو جائےگا،اور نماز بھی درست اداء ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار: (ولا يمنع) الطهارة (ونيم) أي خرء ذباب وبرغوث لم يصل الماء تحته (وحناء) ولو جرمه به يفتى (ودرن ووسخ) عطف تفسير وكذا دهن ودسومة (وتراب) وطين ولو (في ظفر مطلقا) أي قرويا أو مدنيا في الأصح بخلاف نحو عجين. اھ (1/ 154)
وفی حاشية ابن عابدين: (قوله: بخلاف نحو عجين) أي كعلك وشمع وقشر سمك وخبز ممضوغ متلبد اھ (1/ 154)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 3225کی تصدیق کریں
0     1263
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات