مجھے پیشاب کرنے کے بعد محسوس ہوتا ہے کہ کوئی قطرہ آرہا ہے ، چیک کرنے پر ایک قطرہ نفس کے منہ پر نظر آتا ہے ، اسے صاف کرنے کے بعد نہیں آتا ، علاج کروایا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا ، کیا یہ پیشاب کا قطرہ ہے یا نارمل ہے ؟ کیا نماز پڑھ سکتا ہوں ؟
یہ بلاشبہ پیشاب کا قطرہ ہے ، اس کے بعد دوبارہ وضو کیے بغیر نماز پڑھنا درست نہیں ، اس لئے سائل کو چاہیئے کہ پیشاب کے بعد جب قطروں سے مکمل اطمینان ہوجائے ، تب وضو کرکے نماز پڑھا کرے ۔
کما فی الفتاوی الھندیة : و لو نزل البول إلى قصبة الذكر لم ينقض الوضوء و لو خرج إلى القلفة نقض الوضوء ، كذا في الذخيرة و هو الصحيح ، هكذا في البحر الرائق اھ (1/9)۔
و فی البحر الرائق : ثم الخروج فی سبیلین یتحقق بالظھور فلو نزل البول الیٰ قصبة الذکر لایتیقن و الٰی القلفة فیه خلاف و الصحیح النقض اھ (1/31)۔