چھ سوالات ہیں، ان کے جوابات جلدی عنایت فرمائیں!
(۱): قرآن پاک کو بغیر وضو کے ہاتھ لگانا کیساہے؟
(۲): شادی کے وقت دلہن کو رخصتی کے موقع پر اس کے سر پر قرآن پاک ساتھ لے کر کار میں رخصت کرتے ہیں ان میں %100 لوگ بغیر وضو کے ہوتے ہیں کچھ لوگ ناپاک بھی ہوتے ہیں یہ کیساہے؟
(۳):شادی کے موقع پر دلہن کو قرآن پاک کے سائے میں لے کر جانا کیساہے؟
(۴): قرآن پاک کو غلاف میں ہاتھ لگانے سے حکم بدل جاتاہے جبکہ غلاف کے اندر اللہ کا قرآن تو وہی ہے۔
(۵): دلہن کو رخصتی کے بعد اس کے سسرال میں سب سے پہلے قرآن پاک کی تلاوت کروائی جاتی ہے جبکہ دلہن لاشمی ناپاک یا بغیر وضو کے ہوتی ہے۔ کیونکہ وہ دس گھنٹہ پہلے بیوٹی پارلر سے دلہن بن جاتی ہے کیا حکم ہے؟
یہ سوالات انتہائی اہم ہیں برائے مہربانی جلدی جواب عنایت فرمائیں!
(۱، ۵): کسی حائل منفصل کے بغیر وضو یا ناپاک شخص کا قرآن پاک کو ہاتھ لگانا جائز نہیں البتہ غلاف کے علاوہ کسی اور الگ کپڑے سے قرآن پاک کو ہاتھ لگانے کی اجازت ہے جبکہ رخصتی کے وقت دلہن پر قرآن پاک کا سایہ کرنا یا سسرال میں جانے کے بعد سب سے پہلے دلہن سے قرآن پاک کی تلاوت کروانا اور اس کو لازمی سمجھنا محض ایک رسم ہے جس سے احتراز لازم ہے۔
کما فی المشکٰوة: عن عائشة رضی اللہ عنها قالت: قال رسول اللہﷺ من احدث فی أمرنا هذا ما لیس منه فهو ردّ متفق علیه. (۱/ ۲۷)
وفی الهندیة: ومنها حرمة مس المصحف لا یجوز لهما للجنب والمحدث سن المصحف إلا بخلاف متجاف عنه کالخریطه والجلد الغیر الشرز لا بما هو متصل به هو الصحیح. اھ (۱/ ۳۸)
وفی الشامیة: (تحت قوله الکراهة) أی التحریمیة (إلٰی قوله) أن التقیید بالکم اتفاقی فانه لا یجوز مسه بغیر الکم أیضًا من بعض ثیاب البدن. (۱/ ۲۹۴) واللہ تعالٰی اعلم!
موبائل میں گانے بھرے ہوئے ہوں تو اس میں تلاوت بھروا سکتے ہیں یا نہیں؟
یونیکوڈ قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0