وضو

کیاغسل کرنے سے وضو بھی ہوجاتا ہے

فتوی نمبر :
35190
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / طہارت / وضو

کیاغسل کرنے سے وضو بھی ہوجاتا ہے

سوال: حضرت میرا سوال یہ ہے کہ تین دفعہ کلی کرنے سے ،تین دفعہ ناک میں پانی ڈالنے سے (یہاں تک کہ پانی ناک کی نرم ہڈی تک پہنچے) اور ایک دفعہ سارے جسم پر پانی بہانے سے کیا مکمل غسل ہوجاتا ہے؟ اور وضو بھی غسل کے ساتھ ہوجاتا ہے؟ کیا اس طرح غسل کرنے کے بعد ہم نماز پڑھ سکتے ہیں؟رہنمائی فرمائیں!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جی ہاں ! اس طرح کرنے سے غسل ہوجاتا ہے اور اس کے ساتھ وضو بھی ہوجاتا ہے،لہذا دوبارہ وضو کیے بغیر اسی غسل سے نماز کی ادائیگی درست ہے،تاہم سنت ادا ہونے کے لئے غسل سے پہلے وضو کا اہتمام کرنا چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مرقاة المفاتیح:وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يتَوَضَّأ بعد الْغسْل. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ
أَيِ: اكْتِفَاءً بِوُضُوئِهِ الْأَوَّلِ فِي الْغُسْلِ، وَهُوَ سُنَّةٌ، أَوْ بِانْدِرَاجِ ارْتِفَاعِ الْحَدَثِ الْأَصْغَرِ تَحْتَ ارْتِفَاعِ الْأَكْبَرِ ; بِإِيصَالِ الْمَاءِ إِلَى جَمِيعِ أَعْضَائِهِ، وَهُوَ رُخْصَةٌ اھ(2/430)۔
وفی الفتاوی التاتارخانیة: وتقدیم الوضوء علی الاغتسال فی الجابة سنة ولیس بفرض عندعلماءنا ۔رحمھم اللہ تعالیٰ۔ حتیٰ انه لو لم یتوضا وفاض الماء علیٰ راسه وسائر جسدہ ثلاثاً اجزاہ اذا کان قد تمضمض واستنشق اھ (1/151)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 35190کی تصدیق کریں
0     823
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات