پرانے بوسیدہ قرآن مجید کو جلا کر اس کے راکھ کو دفن کرنا کیسا ہے؟ اگر یہ صحیح نہیں تو بہتر طریقہ کون ساہے؟
ایسے اوراق کو کسی ایسی محفوظ جگہ دفن کرنا چاہئے جہاں پر لوگوں کے پاؤں نہ پڑتے ہوں، قرآنِ مجید کے بوسیدہ اوراق کو جلانے سے احتراز لازم ہے۔
فی الدر المختار: والمصحف اذا صار بحال لا یقرأ فیہ یدفن کالمسلم۔
وفی الشامیۃ: تحت (قولہ یدفن) أی یجعل فی خرقۃ طاہرۃ ویدفن محل غیر ممتہن لا یوطأ، وفی الذخیرۃ وینبغی ان یلحد لہ ولا یشق لہ لانہ یحتاج إھالۃ التراب علیہ وفی ذالک نوع تحقیر إلا اذا جعل فوقہ سقفا بحیث لا یصل التراب الیہ فہو حسن ایضا۔ اھـ (ج۱، ص۱۷۷) واللہ اعلم بالصواب
موبائل میں گانے بھرے ہوئے ہوں تو اس میں تلاوت بھروا سکتے ہیں یا نہیں؟
یونیکوڈ قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0