السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
قرآن وسنت کی روشنی میں مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات اپنے اس فتوے میں تحریری طور پر عنایت فرمادیں، موجودہ دور میں آج کل جو لوگ کھلم کھلا دینی مدرسوں کے جید مفتیان کرام صاحبان کے فتوں کو نہیں مانتے ہوں ، ان کے فتوں کا مذاق اڑاتے ہوں ، ان کی شان میں گستاحی کرتے ہوں اور ان کے خلاف نازیبا زبان اور الفاظ استعمال کرتے ہوں ؟ شریعت میں ایسے لوگوں کے لیے کیا حکم ہے ؟ ان لوگوں کا ایسا کہنا اور کرنا کیا یہ سب کچھ کفریہ کلمات میں نہیں آتے؟ اگر واقعی یہ سب کچھ کفریہ کلمات میں آتے ہیں تو پھر تو ایسے لوگ دائرہ اسلام سے بھی خارج ہیں؟ اگر ایسے لوگ دائرہ اسلام سے واقعی خارج ہیں تو پھر تو ان کا اپنی بیوی سے نکاح بھی ٹوٹ جاتا ہے ؟ حدیث شریف میں ہے کہ قیامت کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ میاں بیوی آپس میں زنا کر رہے ہونگے کیونکہ وہ دونوں آپس میں اس طرح کے کفریہ کلمات ادا کر رہے ہونگے کہ ان کو خود بھی اس بات کا پتہ نہیں ہوگا ؟ جزاک اللہ
بغیر کسی ذاتی رنجش اور دنیوی سبب کے علماء حق کی شان میں گستاخی کرنا یا شریعت کے مطابق دیے گئے فتوؤں کا مذاق اڑانا بہت شنیع فعل ہے ، جو شخص ان افعال کا مر تکب ہو، اس کے متعلق فقہاء کرام نے دائرہ اسلام سے خارج ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے، اس لئے اس طرز عمل سے باز رہنا لازم ہے، جبکہ حتمی طور پر کسی شخص کے دائرہ اسلام سے خارج ہونے یا اس کا نکاح ختم ہو جانے کے متعلق کوئی حکم نہیں بتایا جا سکتا، البتہ اگر کوئی خاص صورت پیش آئی ہو تو اس کی مکمل وضاحت کر کے حکم شرعی معلوم کیا جا سکتا ہے۔
كما في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): [تنبيه] ذكر في شرحه على الملتقى أيضا أنه لو على وجه المزاح يعزر فلو بطريق الحقارة كفر؛ لأن إهانة أهل العلم كفر على المختار فتاوى بديعية اھ (4/ 72)۔
و في الهندية : الفتاوى الهندية: رجل عرض عليه خصمه فتوى الأئمة فردها وقال جه بار نامه فتوى آورده قيل يكفر لأنه رد حكم الشرع وكذا لو لم يقل شيئا لكن ألقى الفتوى على الأرض وقال أين جه شرع است كفر اھ (2/ 272) والله اعلم بالصواب
بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 0اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1