جہنم

کیا مسلکی اور فروعی اختلاف کی بنیاد پر کسی کو جہنمی قرار دیا جا سکتا ہے؟

فتوی نمبر :
36205
| تاریخ :
2020-10-26
عقائد / قیامت و آخرت / جہنم

کیا مسلکی اور فروعی اختلاف کی بنیاد پر کسی کو جہنمی قرار دیا جا سکتا ہے؟

السلام علیکم! سوال یہ ہے کہ مسالک کے آپس کے اختلافات کی بنیاد پر کیا کسی شخص کو جہنم میں بھیجا جا سکتا ہے ؟ مثال کے طور پر دو بندے ہیں، دونوں اشخاص نیک نیت اور خلوص دل سے نماز روزے، زکوٰۃ وغیرہ کے پابند ہیں، حتی الوسع کوشش کرتے ہیں کہ ان سے کوئی گناہ سرزد نہ ہو، نہ ہی کسی گناہ کبیرہ میں ملوث رہے ہوں، حقوق اللہ اور حقوق العباد پورا کرنے کی کوشش کرتے ہوں، لیکن دونوں میں ایک شخص اہل سنت والجماعت (سنی العقیدہ ) ہے اور دوسرا شخص مسلک اہل حدیث سے تعلق رکھتا ہے؟ دونوں اشخاص اپنے مسالک کے بنیادی عقائد پر قائم ہیں تو قیامت کے دن دونوں کے ساتھ کیا معاملہ ہو گا ؟ کیا دونوں ہی جنت جائیں گے یا کوئی ایک جنت میں جائے گا؟ جزاک اللہ خیرا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر کوئی شخص قرآن و سنت کے مطابق عمل کرنے کا پابندہو اور حقوق اللہ اور حقوق العباد کی پاسداری کرنے کے ساتھ ساتھ گناہوں سے بچنے کی کوشش کرتاہو تو محض مسلکی یا فروعی اختلاف کی وجہ سے اسے جہنمی قرار دینا بڑی جسارت ہے، جس سے بہرحال اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

في تفسیر الجلالین: وقال في المؤمنين ﴿إن الله يدخل الذين آمنوا وعملوا الصالحات جنات تجري من تحتها الأنهار يحلون فيها من أساور من ذهب ولؤلؤ﴾(ٳلی قوله)ولباسھم فیھا حریر ، ھو المحرم لبسه علی الرجال في الدنیا اھـ (۱/۲۸۰) والله اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
غلام یسین شبیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 36205کی تصدیق کریں
0     915
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا سید جہنم میں جاسکتا ہے؟ کیا اولیاء اللہ معصوم ہوتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   جہنم 0
  • شیعہ کے گھر کھانا کھانا اور نوکری کرنا

    یونیکوڈ   جہنم 1
  • جہنمیوں کی زبان کیا ہوگی؟

    یونیکوڈ   جہنم 0
  • پچاس ہزار قرص سے چالیس ہزار نقد ادائیگی پر بقیہ دس معاف

    یونیکوڈ   جہنم 0
  • پان و سگریٹ کا کاروبار

    یونیکوڈ   جہنم 0
  • نوکری کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   جہنم 0
  • ہنڈی کا کاروبار

    یونیکوڈ   جہنم 0
  • عبد المطلب اور ابو طالب کا اخروی حشر

    یونیکوڈ   جہنم 0
  • ترکہ اور ہبہ میں کیا فرق ہے؟

    یونیکوڈ   جہنم 1
  • کیا مسلکی اور فروعی اختلاف کی بنیاد پر کسی کو جہنمی قرار دیا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   جہنم 0
  • شیطان کا آگ سے بنے ہوۓ ہونے کے باوجود ، جہنم کی آ گ میں سزا پانا

    یونیکوڈ   جہنم 1
  • جہنم کی آگ کس رنگ کی ہے؟

    یونیکوڈ   جہنم 0
  • قرآن حفظ کرکے بھول جانے کا کیا گناہ ہے؟

    یونیکوڈ   جہنم 1
  • جن لوگوں تک دین کی دعوت نہ پہنچی ہو ان کا مرنے کے بعد کیا ہوگا؟

    یونیکوڈ   انگلش   جہنم 0
Related Topics متعلقه موضوعات