سوال یہ ہےکہ وضو کن چیزوں سے ٹوٹ جاتا ہے؟ تفصیل سے رہنمائی فرمائیں۔ دوم یہ کہ استنجاء کرنے کا صحیح طریقہ سنت کی روشنی میں بتائیں ؟
مفسداتِ وضو یہ ہیں (1 ) پاخانہ پیشاب کرنا یا ان دونوں راستوں سے کسی اور چیز کا نکلنا (2) ریح یعنی ہوا کا پیچھے سے نکلنا(3) بدن کے کسی مقام سے خون یا پیپ کا نکل کر بہہ جانا (4) منہ بھر کے قےکرنا (5) لیٹ کر یا سہارا لگا کر سو جانا (6) بیماری یا کسی اور وجہ سے بیہوش ہو جانا (7) مجنون یعنی دیوانہ ہو جانا (8) نماز میں قہقہہ مار کر ہنسنا ، ان تمام چیزوں سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ (تعلیم الاسلام حصہ دوم )۔
مزید تفصیلات نماز کی کتابوں میں مفسدات وضو کے عنوانات کے تحت بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔
جبکہ استنجاء کا طریقہ یہ ہےکہ پیشاب اور پاخانے کے مقام کو پانی سے دھو کر صاف کیا جائے،اسکے بعد ہاتھ کو دھو کر وضو کریں۔