مفتی صاحب ہمارے گاؤں کا ایک عالم بتا رہا تھا کہ مولانا صفدر نے اپنے تفسیر میں لکھا ہے کہ بغیر وضو کے سجدہ کرنے سے آدمی اسلام سے خارج ہوجاتا ہے اور اگرشادی شدہ ہو تو بیوی کوبھی طلاق ہوجاتی ہے؟ تو کیا بغیر وضو کے سجدہ کرنے سےآدمی اسلام خارج ہوجاتاہے؟ اور اگر شادی شدہ ہو تو کیا بیوی کو طلاق ہوجاتی ہے بغیر وضو کےسجدہ کرنےسے؟
طہارت نماز اور سجدہ کی شرائط میں سے ہے لہذا بغیر وضوء کے نماز پڑھنا اور سجدہ کرنا جائز نہیں اور کوئی شخص اگراستخفاف کے طور پر دانستہ بغیر وضوء نماز پڑھے یا سجدہ کرے تو ایسی صورت میں وہ شخص اسلام سے خارج ہوجاتا ہے اور اس پر اس کی بیوی حرام ہوجاتی ہے۔
كما في فقه الحنفي وادلته: يشترط لها ما يشترط للصلاة، فيشترط لها الطهارة ، لما روى نافع عن ابن عمر انه قال : لا يسجد الرجل الا وهو طاهر اهـ (ج / ٢٦٣/١). وفي شرح فقه الاكبر: من استخف بالقرآن أو بالمسجد او بنحوه مما يعظم في الشرع كفر اهـ (١٦٧)۔
وفيه ايضا: والاستهزاء بحكم من احكام الشرع كفراه (١٧٦) –
وفى الدر المختار: وفى كفر من صلى بغير طهارة مع العمد خلف في الروايات يسطر۔
وفي رد المحتار: تحت (قوله كما فى الخانية ) حيث قال بعد ذكره الخلاف في مسئلة الصلاة بلا طهارة ( الى قوله وانما اختلفوا اذا صلى لا على وجه الاستخفاف بالدين ، فان كان على وجه الاستخفاف ينبغى ان يكون كفرا عند الكل اه (الى قوله) وهو بمعنى الاستهزاء والسخرية به اهـ (۸۱/۱) –
بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 0اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1