نماز قصر

جائے ملازمت - کاروبار میں نماز کے قصر کاحکم

فتوی نمبر :
36660
| تاریخ :
2019-02-06
عبادات / نماز / نماز قصر

جائے ملازمت - کاروبار میں نماز کے قصر کاحکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ میں کہ میں دیر لوئر کارہائشی ہوں، لیکن میرا اسلام آباد میں کاروبار ہے اور میں دو سال سے وہاں کام کررہا ہوں، لیکن میں نے کبھی اسلام آباد میں دس دن سے زیادہ دن نہیں گزارے، اب مجھے کچھ دوست بتارہے ہیں کہ تم پوری نماز ادا کرو سفرانہ نماز ادا نہ کرو، تو میرا سوال یہ ہے کہ میں پوری نماز ادا کروں یا سفرانہ نماز اسلام آباد میں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائل نے اگر اسلام آباد میں دورانِ تجارت ایک بار بھی پندرہ دن یا اس سے زائد رہائش اختیار کی ہو یا پندرہ دن رہائش اختیار کرنے کی نیت کی ہو تو سائل پر پوری نماز پڑھنا واجب ہے اور اگر اسلام آباد میں پندرہ دن یا اس سے زیادہ کبھی نہ رکے ہوں اور نہ رکنے کا ارادہ کیا ہو تو سائل پر قصر پڑھنا واجب ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الهندية: ولا يزال حكم السفر حتى ينوى الاقامة في بلدة او قرية خمسة عشر يوماًاو اكثر - اھ (ج ۱ ص ۱۳۹) -
و فی البحر الرائق: تحت قوله (او نوى عسكر ذلك) الى (قوله) و لهذا قال اصحابنا في تاجردخل مدينة لحاجة ونوى ان يقيم خمسة عشر يوماً لقضاء تلك الحاجة لا يصير مقيماً لانه متردد بين ان يقضى حاجته فيرجع - اھ (۱۳۳/۲)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 36660کی تصدیق کریں
0     363
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وطن اقامت میں نماز کے حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • دوران سفر قصر پڑہتے وقت سنتوں کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • بحری جہاز پر ملازمت کے دوران نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • راستے میں نماز کیسے ادا کریں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • پاکستان ریلوے کا گارڈ مسافر ہے ؟ قصر کرے گا یا پوری نماز پڑھے گا ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • مسافر کا مقیم امام کی اقتداء میں نماز

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • عورت اپنے میکے اور آدمی اپنے سسرال میں مسافر ہیں یا مقیم؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر ہفتہ واری قیام کی صورت قصرکریں یا اتمام؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 2
  • ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرنے والا ڈرائیورنماز قصر کریگا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • نوے کلومیٹر دور آفس روزانہ جانا ہوتو نماز قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • مسافت اگر زیادہ ہو تو دوران ملازمت قصر نمازادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • ام ہانی نام کیسا ہے اور اس کے معنی کیا ہیں؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 3
  • یمنیٰ اور فاطمہ نام کا مطلب

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات

    یونیکوڈ   نماز قصر 4
  • حالت سفر میں نماز باجماعت اور قصر کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 2
  • پرانے گھر میں نماز قصر کریں گے یا نہیں

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیاوطنِ اقامت کےلۓ پندرہ دن کا مکمل قیام ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کراچی سے حب چوکی جانے کی صورت میں نماز قصر پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیا تبلیغی حضرات دورانِ سفر مقیم نہیں بنتے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سولہ دن سے مکہ میں مقیم ہونے کی صورت میں منیٰ اور عرفات میں اتمام کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 1
  • نماز قصر کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • دورانِ سفر سنن ونوافل کا حکم- سفرِ شرعی کے دوران ،فرائض میں قصداً اتمام کرنا

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
Related Topics متعلقه موضوعات