اگر میں وضو کی نیت سے غسل کرتا ہوں، کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا پھر غسل کیا اور دورانِ غسل اعضاء تناسل کو ہاتھ لگتا رہا، تو کیا وضو رہے گا؟ (۲) وضو کرنے کے بعد گیلے پاؤں یا تلوے پر مٹی لگ جانے سے کیا وضو ٹوٹ جاتا ہے یا صرف پاؤں جھاڑ لینے سے کام چل جائے گا؟
محض عضوء تناسل کو ہاتھ لگانے سے یا مٹی پاؤں پر لگانے سے وضوء پر کوئی اثر نہیں پڑتا، بلکہ پاؤں دھوکر یا جھاڑ کر نماز ادا کرنا درست ہوگا۔
كما فی الدر: (لا) ینقضه (مس ذكر) لكن یغسل یده ندبا اھ(147/1)واللہ اعلم