امریکن ایکسپریس کریڈٹ کارڈ کمپنی (American Express Credit Card Company) میں ملازمت کے بارے میں سوال ہے، میں ایک سافٹ ویئر انجینئر ہوں اور میری ملازمت آئی، ٹی (I.T) کی ہے، میرا سوال یہ ہے کہ اسلام کی رو سے یہ کام جائز ہے کہ نہیں؟
آئی، ٹی (I.T) کی ملازمت جس کا تعلق براہِ راست سودی معاملات سے نہ ہو، اگرچہ کسی بھی ادارہ میں اختیار کرنے کی گنجائش ہے، مگر بہتر یہ ہے کہ اس قسم کی ملازمت بھی کسی غیر سودی ادارے میں اختیار کی جائے۔
فی فقہ البیوع للمفتی تقی العثمانی: فإن کانت الوظیفۃ تتضمن مباشرۃ العملیات الربویۃ، أو العملیات المحرمۃ الأخری فقبول ھذہ الوظیفۃ حرام (إلی قولہ) أما إذا کانت الوظیفۃ لیس لھا علاقۃ مباشرۃ بالعملیات الربویۃ مثل وظیفۃ الحارس أو السائق (إلی قولہ) فلا یحرم قبولھا إن لم یکن ھٰذہ الإعانۃ علی العملیات المحرمۃ، وإن کان الاجتناب عنہ أولی۔ اھـ (ج٢، ص١٠٤٤) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دورِ حاضر میں ، حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنے کی ضرورت کی بناء پر ، گھر میں ،ٹی وی رکھنا
یونیکوڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی 0ایسا سافٹ ویئر بنانا جس کو جائز و ناجائز دونوں طرح کے کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہو
یونیکوڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی 2سوفٹ ویئر انجینئر کے لیےایسے کمپنی میں کام کرنا جو موبائل گیمز بناتی ہواور آن لائن حل مہیا کر کے کرایہ لینے کا حکم
یونیکوڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی 0ملٹی میڈیا کے شعبے میں کام اور اس میں ٹیکنیکل مسائل کی دیکھ بال کرنے پر اجرت لینے کا حکم
یونیکوڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی 0