میرا سوال یہ ہے کہ کیافرماتے ہیں علماء کرام اس بارے میں، کہ قرآن پاک یا دینی مسائل لکھنے کے لئے " اسلام 360" ایپ استعمال کی جائے، جزاکم اللہ خیراً
" اسلام 360" ایپ مجموعی اعتبار سے ایک لائق تحسین اور قابل تقلید عمل ہے، اگر اس طرز پر کسی مستند ادارہ یا افراد کے زیر نگرانی صحیح خطوط پر کام کیا جائے، تو قرآن و سنت کی علمی و عملی رہنمائی کے لیے بہتر ین کا کام دے سکتی ہے، لیکن زیر نظر سافٹ ویئر کا بنانے والا جناب زاہد حسین چھیپا صاحب چونکہ عالم نہیں اور انہوں نے محض ایک دینی جذبہ کے تحت اسے ترتیب دیا ہے، اگر چہ ان کا یہ جذبہ قابل قدر ہے، مگر اس میں بعض ایسی چیزیں شامل ہو گئی ہیں، جو کمزور پہلو کو لیے ہوئے ہیں، اور اہل سنت والجماعت کے اکثریتی مسلک سے مطابقت بھی نہیں رکھتی، خصوصا ملک خداداد پاکستان کی اکثر عوام کے لئے تشویش کا باعث بن رہی ہے، اس لیے اسے چاہیئے کے کسی مستند اور جید عالم دین کی زیر نگرانی نظر ثانی کے ذریعہ قابلِ اشکال امور کی تصحیح کے بعد اسے دوبارہ مرتب کرے، تا کہ یہ سافٹ ویئر متنازع بننے کے بجائے تمام مسلمانوں کے لیے یکساں مفید اور کارآمد ثابت ہو، اور جب تک اس پر نظر ثانی نہیں کی جاتی ، عام لوگوں خصوصاً مسلک حنفي سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے اس کے استعمال سے احتراز بہتر ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
دورِ حاضر میں ، حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنے کی ضرورت کی بناء پر ، گھر میں ،ٹی وی رکھنا
یونیکوڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی 0ایسا سافٹ ویئر بنانا جس کو جائز و ناجائز دونوں طرح کے کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہو
یونیکوڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی 2سوفٹ ویئر انجینئر کے لیےایسے کمپنی میں کام کرنا جو موبائل گیمز بناتی ہواور آن لائن حل مہیا کر کے کرایہ لینے کا حکم
یونیکوڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی 0ملٹی میڈیا کے شعبے میں کام اور اس میں ٹیکنیکل مسائل کی دیکھ بال کرنے پر اجرت لینے کا حکم
یونیکوڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی 0