تفریق و تنسیخ

نکاح کے بعد شوہر رخصتی کرے ، نہ طلاق دے تو عورت کیا کرے ؟

فتوی نمبر :
37819
| تاریخ :
2019-07-20
معاملات / احکام طلاق / تفریق و تنسیخ

نکاح کے بعد شوہر رخصتی کرے ، نہ طلاق دے تو عورت کیا کرے ؟

میرے شوہر پانچ سال پہلے مجھ سے نکاح کرکے پنجاب چلے گئے اور نہ رخصتی کر رہے ہیں نہ کوئی ذمہ داری اٹھانے کو تیار ہیں اور نہ طلاق دے رہے ہیں ، اور پانچ سال سے واپس بھی نہیں آئے، میں شدید تکلیف میں ہوں مالی طور پر،ازدواجی طور پر، وہ انسان کسی بھی طرح ساتھ نہیں دے رہا ۔رہنمائی فرمائیں !

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کو چاہیئے کہ اولاً اپنے شوہر سے رابطہ کر کے اپنا گھر بسانے کی پوری کوشش کرے اگر اس کوشش میں کامیابی ہوئی تو بہتر ، ور نہ برادری کے معزز حضرات کے ذریعہ اپنے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرے، تاہم اگر باوجود کوشش کے رخصتی اور نبا ہ کی کوئی صورت ممکن نہ ہو ،تو سائلہ کچھ مال (حق مہر وغیرہ ) کے عوض شوہر سے طلاق یا خلع حاصل کر سکتی ہے، اگر شوہر اس کے لئے بھی تیار نہ ہو، اور باوجود قدرت کے رخصتی اور دیگر حقوق ادا نہ کرتا ہو، اور نہ ہی طلاق دیتا ہو، تو ایسی صور ت میں شوہر حکما متعنت شمار ہو گا، لہذا ایسی مجبوری میں عورت کو نان و نفقہ اور حقوق کی بنیاد پر بذریعہ قضاء قاضی فسخ نکاح کا حق حاصل ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال الله تبارك وتعالى: وإن خفتم شقاق بينهما فابعثوا حكما من أهله وحكما من أهلها إن يريدا إصلاحا يوفق الله بينهما إن الله كان عليما خبیراً (النساء ۳۵) وقال أيضا: فإن خفتم أن لا يقيما حدود الله فلا جناح عليهما فيما افتدت به (البقرة ٢٢٩)
وفي الهندية: إذا تشاق الزوجان وجافا أن لا يقيما حدود الله فلا بأس بأن تفتدي نفسها منه بمال یخلعھابه فإذا فعلا ذلك وقعت تطليقة باتنة ولزمها المال الخ (۲۸۸/۱)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 37819کی تصدیق کریں
0     641
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیابدکاری کی تہمت لگانےسے نکاح ختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کلمۂ کفر کہنے سے نکاح ٹوٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شادی شدہ عورت اگر کسی کے ساتھ بھاگ کر چلی جائے تو اس کا نکاح ختم ہو جاتاہے؟نیز اس عورت کو ازخود قتل کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 1
  • عدالتی خلع کا متبادل-ایصالِ ثواب

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • حقوق زوجیت پر قادر نہ ہونے والے شخص کا طلاق کے بعد مہر نہ دینا

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شوہر کے ساتھ نکاح کے برقرار ہوتے ہوئے کسی غیر مرد کے ساتھ رہنا

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کے ساتھ جماع پر قادر نہ ہونے والے شوہر سے علیحدگی کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کے حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی کیسی حاصل کی جائے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • زوجہ متعنت کیلئے کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شوہر حقوق ادا نہ کرے تو کیا بیوی خلع لے سکتی ہے

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • ظالم شوہر کے خلع یا طلاق نہ دینے کی صورت میں عدالت سے خلاصی کا طریقہ

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 3
  • کیا طویل عرصہ ازدواجی تعلقات قائم نہ کرنے کی وجہ سےطلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 1
  • جادو کروانے والی عورت کا نکاح باقی رہتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • انجانے میں بیوی کو ”ماں“ کہہ دینے سے نکاح پر کیا اثر ہوگا؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کن چیزوں سے نکاح از خود ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کو بہن بولنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کیامیاں بیوی کےالگ رہنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کیا میاں بیوی کا ازدواجی تعلق کے بغیر ایک ساتھ رہنےسے نکاح ختم ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کا شوہر کو بھائی جیسا کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • نومسلمہ لڑکی کانکاح کے بعد مرتد ہو جانے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • طلاق یا خلع دیے بغیر محض الگ رہنے سے کیا نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کا لاعلمی میں کلمۂ کفر کہنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • نکاح کے بعد شوہر رخصتی کرے ، نہ طلاق دے تو عورت کیا کرے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • نعت کی بے حرمتی کرنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • زوجۂ متعنّت کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
Related Topics متعلقه موضوعات