وضو

عام سوتی یا اونی جرابوں پر مسح کرنے والے غیر مقلد امام کی اقتدا میں نماز پڑھنا

فتوی نمبر :
3858
| تاریخ :
طہارت و نجاست / طہارت / وضو

عام سوتی یا اونی جرابوں پر مسح کرنے والے غیر مقلد امام کی اقتدا میں نماز پڑھنا

محترم جناب مفتی صاحب! ایک غیر مقلد کی اقتدا میں نماز ادا کرنا یہ جانتے ہوئے کہ اس نے سوتی جرابوں پر مسح کیا جائز ہے میرے لیے کہ نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر یہ عام سوتی یا اونی جرابیں ہوں جنہیں پہن کر دو تین میل پیدل چلنے سے وہ پھٹ جائیں اور اُس میں پانی وغیرہ چھن جاتا ہو تو ایسی جرابوں پر مسح کرنا شرعاً جائز نہیں۔ اور بے وضوہونے کی صورت میں دوران وضو ان پر مسح کرنے سے وضو بھی مکمل نہیں ہوتا جس کی بناء پر ایسے امام کی اقتداء میں نماز پڑھنا بھی جائز نہیں اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الهدایة: ولا یجوز المسح علی الجوربین الٰی آخره (۱/ ۶۱)
وفیه ایضًا: ویؤم المساح الغاسلین لانّ الخف مانع مرایة الحدث الٰی الفه الٰی آخره. (۱/ ۱۲۷) واللہ اعلم!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 3858کی تصدیق کریں
0     161
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات