اگر کوئی آدمی شراب کے نشے میں دھت ہو کر اللہ کو گالی دے،برے الفاظ حقارت سے استعمال کرے اور اپنے لئے جہنم مانگے تو اس صورت میں اس کے نکاح پر کوئی اثر پڑے گا؟
شراب وغیرہ کے نشے میں اگر کوئی مسلمان اللہ تعالی کی شان میں گستاخی کرے تو اس سے وہ مرتد نہیں ہوگا،نہ ہی اس کے نکاح پر کوئی فرق پڑے گا،تاہم نشہ کرنا اپنی جگہ ناجائز اور حرام عمل ہے،جس سے ہر مسلمان کو اجتناب لازم ہے۔
کما فی البدائع: و کذالک السکران الذاھب العقل لا تصح ردتہ استحسانا و القیاس ان تصح فی حق الاحکام الخ(7 /134)۔
و فی الہندیہ: و شرائط صحتھا العقل ( الی قولہ) و کذا لا تصح ردۃ السکران الذاھب العقل (2/ 253)۔
بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 0اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1