ریح کے بارے میں بتا دیں ؟ بدبو آنے سے یا آواز آنے سے وضو ٹوٹتا ہے؟ یا صرف ریح خارج ہونے سے وضو ٹوٹتا ہے ؟ تفصیل سے بتا دیں۔
اگر کسی شخص کو ہوا خارج ہونے کا یقین ہوجائے تو اس کا وضو ٹوٹ جائے گا ، اگرچہ ریح کی آواز اور بدبو محسوس نہ بھی ہو۔
کما فی الفقه الاسلام : مذھب الحنفیة : ینقض الوضوء اثنا عشر شیئاً : ما خرج من السبیلین الا ریح القبل فی الأصح و ولادة من غیر رؤیة دم و نجاسة سائلة من غیر السبیلین کدم و قیح قیئ طعام أو ماء أو علق (دم متجمد من المعدة ) اھ (1/134)۔