وضو

اگر ہوا خارج ہونے میں شک ہو تو کیا وضوء ٹوٹ جائے گا؟

فتوی نمبر :
40828
| تاریخ :
طہارت و نجاست / طہارت / وضو

اگر ہوا خارج ہونے میں شک ہو تو کیا وضوء ٹوٹ جائے گا؟

مفتی صاحب میں وضو کرتاہوں تو مجھے اکثر گیس (ہوا) خارج ہونے کی شکایت ہوتی ہے ہر مرتبہ ایسے محسوس ہوتاہے کہ ہوا خارج ہوگئی مجھے گیس کی بیماری بھی ہے پاخانے کی جگہ کچھ اس طرح محسوس ہوتاہے جیسے ہوا خارج ہوگئی؟ میں بہت زور لگاتا ہوں ہوا کو روکنے کی لیکن پھر یہ معلوم نہیں ہوتا کہ آیا خارج ہوگئی یا نہیں؟ اور یہی صورت نماز کے وقت بھی ہوتی ہے مسئلہ یہ ہے کہ مجھے معلوم نہیں ہوتا کہ میرا وضو باقی رہا یا ٹوٹ گیا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کو نماز کے دوران اگر ہوا خارج ہونے کا یقین نہ ہو تو محض شک کی وجہ سے سائل کا وضو نہیں ٹوٹے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الشامیة: ولو ایقین بالطهارة وشك فی الحدیث أو بالعکس أخذ بالیقین اھ. (۱/۱۰)
وفی الهندیة: ومن شك فی الحدث فهو علی وضوء اھ. (۱/ ۱۳)
وفی الشامیة: وقیل إن کان مسموعًا او ظهر نتنه فهو حدث والا فلا اھ (۱/ ۱۳۶) واللہ اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 40828کی تصدیق کریں
0     16
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات