احکام وراثت

ترکہ کےگھر میں اپنے لئے کمرہ بنانے کے بعد تقسیمِ ترکہ کی صورت کیا ہوگی؟

فتوی نمبر :
41436
| تاریخ :
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ کےگھر میں اپنے لئے کمرہ بنانے کے بعد تقسیمِ ترکہ کی صورت کیا ہوگی؟

السلام علیکم!
میرا سوال یہ ہے کہ جائیداد کی تقسیم کرتے وقت اگر کسی بھائی نے ایک کمرہ اپنے لئے بنایا ہے، تو ویلیو میں سے اس کو اضافی ادائیگی ہو گی یا نہیں ؟ واضح رہے کہ وہ بھائی اسی گھر میں رہے گا باقی بھائیوں کے ساتھ ، ویلیو بس ایک بھائی کا حصہ دینے کے لئے لگائی جارہی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور بھائی نے اگر یہ کمرہ والد مرحوم کی زندگی میں تعمیر کیا ہو، اور تعمیر کرتے وقت اس پر آنے والے اخراجات کے قرض یا واپس لینے کی صراحت بھی نہ کی ہو، تو ایسی صورت میں اب یعنی تقسیم کے وقت وہ اس مد میں رقم وصول کرنے کا حقدار نہ ہو گا، تاہم اگر تمام ورثاء اپنی رضاء و خوشی سے اسے اس کے عوض اضافی کچھ رقم دینا چاہیں، تو انہیں اس کا اختیار ہے ، لیکن اگر تعمیر کرتے وقت بھائی نے اس رقم کے قرض یا واپس لینے کی صراحت کی ہو، تو ایسی صورت میں وہ خرچ کردہ رقم وصول کرنے کا شرعاً حقدار ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في درر الحكام في شرح مجلة الأحكام: [ (المادة 96) لا يجوز لأحد أن يتصرف في ملك الغير بلا إذنه] اھ (1/ 96)۔
و في الدر المختار: لا يجوز التصرف في مال غيره بلا إذنه ولا ولايته اھ (6/ 200)۔
و في النتف في الفتاوى للسغدي: فاما هبة الصغير للكبير فهي غير جائزة ولا هي موقوفة على الاجازة اھ (1/ 519)۔
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (وشرائط صحتها في الواهب العقل والبلوغ والملك) فلا تصح هبة صغير اھ (5/ 687)۔
و في مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر : وشرائط صحتها في الواهب العقل والبلوغ والملك اھ(2/ 353)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 41436کی تصدیق کریں
0     354
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات