فسق و فجور

مشت زنی سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا طریقہ

فتوی نمبر :
4220
| تاریخ :
معاشرت زندگی / معاشرتی برائیاں / فسق و فجور

مشت زنی سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا طریقہ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! محترم جناب مفتی صاحب !میں ایک سٹوڈنٹ ہوں ایک تعلیمی ادارے میں کا م کرتا ہوں، میں نعوذ باللہ مشت زنی کا شکار ہوں، بار بار توبہ کے بعد بھی اس سے چھٹکارا نہیں مل رہا ہے۔ براہ مہربانی میری مدد کریں، مجھے کچھ بتائیں کہ کیسے میں اس سے چھٹکارا پاسکتا ہوں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور طریقہ پر اپنی شہوت پوری کرنے پر احادیث مبارکہ میں بڑی سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں، حتیٰ کہ ایک حدیث مبارک میں ایسے شخص کو ملعون تک قرار دیا گیاہے، اس لیے سائل کو اپنے مذکور ناجائز طرز عمل سے آئندہ کے لیے احتراز واجتناب اور ابھی تک جو عمل سرزد ہوچکا ، اس پر ندامت کے ساتھ توبہ واستغفار لازم ہے، اب اگر اس گناہ سے بچنے کی شکل نہ ہو، تو سائل کو چاہیے کہ روزوں کے ذریعے اس کا توڑ کرے اوروالدین کے مشورہ سے جلد سے شادی کی فکر کرے تاکہ اس گناہ سے چھٹکارہ ہوسکے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح البخاری: حدثنا عمر بن حفص، حدثنا أبي، حدثنا الأعمش، قال: حدثني إبراهيم، عن علقمة، قال: كنت مع عبد الله، فلقيه عثمان بمنى، فقال: يا أبا عبد الرحمن إن لي إليك حاجة فخلوا، فقال عثمان: هل لك يا أبا عبد الرحمن في أن نزوجك بكرا، تذكرك ما كنت تعهد؟ فلما رأى عبد الله أن ليس له حاجة إلى هذا أشار إلي، فقال: يا علقمة، فانتهيت إليه وهو يقول: أما لئن قلت ذلك، لقد قال لنا النبي صلى الله عليه وسلم: «يا معشر الشباب من استطاع منكم الباءة فليتزوج، ومن لم يستطع فعليه بالصوم فإنه له وجاء» (7/3)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رمضان انور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 4220کی تصدیق کریں
0     19
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گناہ کا خیال دل میں ہوتے ہوئے گناہ نہ چھوڑنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   فسق و فجور 0
  • سادات کے ساتھ طنز و مذاق اور گالم گلوچ کرنا

    یونیکوڈ   فسق و فجور 1
  • کسی مسلمان پر قادیانی ہونے کی تہمت لگانا

    یونیکوڈ   فسق و فجور 0
  • عالم دین کو گالی دینے کا حکم

    یونیکوڈ   فسق و فجور 4
  • کیا ہندی ڈرامے دیکھنے سے انسان اسلام سے خارج ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   فسق و فجور 0
  • قابل قدر واحترام شخصیات کی بے ادبی کا حکم

    یونیکوڈ   فسق و فجور 0
  • کسی مسلمان کو گالی دینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   فسق و فجور 1
  • مسجد کے امام کو محلہ کا خدمت گار و تنخوا ہ دار جیسے القاب سے پکارنا

    یونیکوڈ   فسق و فجور 0
  • مشت زنی سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   فسق و فجور 0
  • خواتین کے ناجائز امور کے ارتکاب پر مرد کیا کرسکتاہے

    یونیکوڈ   فسق و فجور 0
  • مردہ خاتون کو چوڑیاں پہناکر توڑنےکی رسم کا حکم

    یونیکوڈ   فسق و فجور 0
Related Topics متعلقه موضوعات