فسق و فجور

گناہ کا خیال دل میں ہوتے ہوئے گناہ نہ چھوڑنا

فتوی نمبر :
35461
| تاریخ :
2018-09-19
معاشرت زندگی / معاشرتی برائیاں / فسق و فجور

گناہ کا خیال دل میں ہوتے ہوئے گناہ نہ چھوڑنا

مفتی صاحب ! یہ معلوم کرنا ہے کہ ‘‘ ٹی وی، ڈرامہ، یا مووی دیکھتے ہوئے اگر یہ خیال آجائے کہ یہ گناہ ہے اور پھر بھی بندہ دیکھنا نہ چھوڑے اور یہ سوچے کہ اللہ تعالیٰ معاف کرنے والے ہیں توبہ کرلونگا تو کیا یہ کفر ہوگا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی بھی گناہ کو اس خیال سے نہ چھوڑنا ‘‘ کہ اللہ معاف کرنے والے ہیں ، بعد میں توبہ کرلوں گا’’ اور پھر بدستور گناہ کرتا رہے، یہ عمل اگر چہ کفر نہیں ، مگر بہت بڑا شیطانی دھوکہ ہے، بلکہ اس طرح مسلسل گناہ کرتے رہنا اور اسے نہ چھوڑنا دل کو سیاہ کر دیتا ہے اور پھر ایسا وقت آتا ہے کہ آدمی گناہ کو گناہ ہی نہیں سمجھتا اور اس کا یہ عمل آخر کار نیکی اور ایمان سے محرومی کا ذریعہ بن جاتا ہے، لہٰذا اس مذکور طرزِ عمل سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال تعالیٰ: ’’ کلا بل ران علیٰ قُلوبھم ما کانوا یکسبون’’ الآیۃ ( المطففین: ۱۴)
و فی سنن الترمذی: عن أبي هريرة : عن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال إن العبد إذا أخطأ خطيئة نكتت في قلبه نكتة سوداء فإذا هو نزع واستغفر وتاب سقل قلبه وإن عاد زيد فيها حتى تعلو قلبه وهو الران الذي ذكر الله { كلا بل ران على قلوبهم ما كانوا يكسبون } ( رقم الحدیث:۷۹۳۹) و اللہ أعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی محمد دین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 35461کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گناہ کا خیال دل میں ہوتے ہوئے گناہ نہ چھوڑنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   فسق و فجور 0
  • سادات کے ساتھ طنز و مذاق اور گالم گلوچ کرنا

    یونیکوڈ   فسق و فجور 1
  • کسی مسلمان پر قادیانی ہونے کی تہمت لگانا

    یونیکوڈ   فسق و فجور 0
  • عالم دین کو گالی دینے کا حکم

    یونیکوڈ   فسق و فجور 4
  • کیا ہندی ڈرامے دیکھنے سے انسان اسلام سے خارج ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   فسق و فجور 0
  • قابل قدر واحترام شخصیات کی بے ادبی کا حکم

    یونیکوڈ   فسق و فجور 0
  • کسی مسلمان کو گالی دینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   فسق و فجور 1
  • مسجد کے امام کو محلہ کا خدمت گار و تنخوا ہ دار جیسے القاب سے پکارنا

    یونیکوڈ   فسق و فجور 0
  • مردہ خاتون کو چوڑیاں پہناکر توڑنےکی رسم کا حکم

    یونیکوڈ   فسق و فجور 0
  • مشت زنی سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   فسق و فجور 0
  • کیابیوی کا تصور کر کے خود لذتی کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   فسق و فجور 0
  • شوہر کا حقوق اللہ اور اپنی بیوی کے حقوق میں کوتاہی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   فسق و فجور 0
  • خواتین کے ناجائز امور کے ارتکاب پر مرد کیا کرسکتاہے

    یونیکوڈ   فسق و فجور 0
Related Topics متعلقه موضوعات