قبر کو پکا کرنا منع ہے، کیا قبر کے اطراف میں ۵-۶ انچ اونچی منڈیر بنا سکتے ہیں، تاکہ بارش وغیرہ سے محفوظ رہے ؟ قبر کے اوپر ۵، ۶ فٹ اونچا شیڈ لگا سکتے ہیں؟ تاکہ کور رہے ۔
اگر واقعۃً بھی بارش سے قبر کے بہہ جانے یا ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہو جانے کا خطرہ ہو تو اس صورت میں قبر کے درمیان کے حصہ کو کچّا رکھ کر ارد گرد منڈیر بنانا جائز ہے، مگر قبر کے اوپر چھت وغیرہ بنانا درست نہیں، اس سے احتراز لازم ہے ۔
کما فی الفتاویٰ التاتارخانية: وكره أبو حنيفة البناء فوق القبر و أن يعلم بعلامة قالوا وأراد بالبنا السقط الذي يجعل على القبور في ديارنا فقد وری في رواية النهى عن السفط اھ (۲/۱۷۱)
وفی البحر الرائق: ولا يرفع عليه بناء قالوا أراد به السفط الذي يجعل في ديارنا على القبر وقال في الفتاوى اليوم اعتادوا السفط، ولا بأس بالتطيين. اهـ (2/ 209)