السلام علیکم جناب !
امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے ؟ آپ سے ایک سوال عرض ہے کہ علماء کرام منکر حدیث کے کافر ہونے پر متفق ہیں؟ لیکن اگر کوئی شخص ان جانے میں کسی ایسی بات کو ماننے سے انکار کرتا ہے جو اس کو معلوم نہ ہو کہ وہ بات حدیث سے ثابت ہے، تو کیا یہ ان جانے میں انکار کرنے والا بھی منکر یا کافر ہو جائیگا ؟
لا علمی میں حدیث کا انکار کفر نہیں ، البتہ ایسے شخص کو بھی علم ہونے پر توبہ و استغفار کرنا چاہیے ۔
ففي سنن ابن ماجه: عن ابن عباس، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: «إن الله وضع عن أمتي الخطأ، والنسيان، وما استكرهوا عليه» اھ (1/ 659)
و في شرح فقه الاكبر : و في الخلاصة: من رد حديثاً قال بعض مشايخنا: يكفر ، وقال المتأخرون: إن كان متوتراً كفراً ، أقول : هذا هو الصحيح إلا إذا كان رد حديث الآحاد من الأخبار على وجه الاستخفاف والاستحقار والانكار اھ (۱/۲۷۶) والله اعلم بالصواب
بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 0اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1