قرض

وزیراعظم پاکستان کے سبسیڈی پروگرام کے تحت قرض لینا

فتوی نمبر :
44295
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / قرض

وزیراعظم پاکستان کے سبسیڈی پروگرام کے تحت قرض لینا

محترم مفتیان کرام صاحبان وزیر اعظم پاکستان نے ایک سبسیڈی پروگرام کے تحت لوگوں کو اپنا گھر بنانے کے لیے تیار گھر خریدنے کے لیے یا زمین خرید کر اس پر گھر تعمیر کرنے کے لیے قرضہ سکیم کا اعلان کیا ہے، اب جو قرضہ حکومت سے بینک کے ذریعے حاصل کیا جاتا ہے، وہ قرضہ ادا کرنے کے لیے 20 سال کا وقت متعین ہے، ماہانہ قسطوں کے صورت میں پہلے پانچ سال 5 فیصد مارک اپ ادا کرنا پڑیگا، دوسرے 5 سال 7 فیصد اور تیسرے پانچ سال اور چوتھے پانچ سال مارک اپ کا ریٹ مختلف ہوسکتا ہے، کیا اس طرح کا قرضہ لینا جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ہاؤسنگ اسکیم کے تحت لوگوں کو جو قرضہ فراہم کیا جاتا ہے، وہ چونکہ سودی قرضہ ہے، اور سودی معاملہ کوئی بھی ہو قرآن وسنت کی واضح نصوص کی رو سے شرعا ناجائز اور حرام ہے، اس لیے اس طرح کی اسکیموں کے ذریعے سودی قرض لے کر اپنی ضرورت پوری کرنے کے بجائے کسی فرد یا ادارے سے بلاسود قرض لے لیا جائے، یا مستند مفتیان کرام کی زیر نگرانی اپنے معاملات سراجام ادینے والے کسی اسلام بینک سے جائز متبادل طریقے کے ذریعے اپنی مذکور ضرورت پوری کی جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی: الَّذِينَ يَأْكُلُونَ الرِّبَا لَا يَقُومُونَ إِلَّا كَمَا يَقُومُ الَّذِي يَتَخَبَّطُهُ الشَّيْطَانُ مِنَ الْمَسِّ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا إِنَّمَا الْبَيْعُ مِثْلُ الرِّبَا وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا (سورۃ البقرۃ ایة 275)۔
و فی مشکاۃ المصابیح: عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: لَعَنَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكَلَ الرِّبَا وَمُوَكِلَهُ وَكَاتِبَهُ وَشَاهِدَيْهِ وَقَالَ: «هُمْ سَوَاءٌ» . رَوَاهُ مُسلم (2/855 رقم الحدیث 2807)۔
و فی الدرالمختار: وفي الأشباه كل قرض جر نفعا حرام الخ (5/166)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 44295کی تصدیق کریں
0     435
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات