کفر و موجب کفر

رسول اللہ ﷺ کے بارے میں غلط خیالات آنے سے ایمان کا حکم

فتوی نمبر :
45124
| تاریخ :
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

رسول اللہ ﷺ کے بارے میں غلط خیالات آنے سے ایمان کا حکم

میرے سوال کا جواب ضرور دینا، بہت پریشان ہوں، جب بھی پیارے نبی ﷺ کا نام لیتی ہوں، مجھے بہت برا خیال آتا ہے، اتنا کہ اللہ نہ کرے اگر میں بتاؤ ں تو قتل کردی جاؤں، میں بہت پریشان ہوں، کیا میں کافر ہوگئی ہوں، کیا اللہ اور اس کے پیارے نبی ﷺ مجھ سے ناراض ہوگئے ہیں، میں بہت کوشش کرتی ہوں کہ خیال نہ آئے لیکن یہ خیال مجھے بہت شدت سے تنگ کرتا ہے، جب مجھے خیال آتا ہے، میں شیطان پر لعنت کرتی ہوں، مجھے بتائیں مجھے لگتا ہے میں بدبخت ہوں، میں ایسا کچھ بھی نہیں کروں گی ان شاء اللہ، مجھے آقا کی محبت چاہیئے، میں ایسا نہیں کرنا چاہتی، بس خیال بہت تنگ کرتا ہے، میں روتی ہوں، مجھے اس سے نجات کیسے ملے گی، اور کیا میں مسلمان ہوں، کیا میری ساری زندگی کے اعمال ضائع ہوگئے؟ میرے لئے دعا کریں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ برے خیالات اور وساوس کا آنا چونکہ غیر اختیاری عمل ہے، اس طرح کے خیالات شیطان کی طرف سے ہوتے ہیں، لہذا سائلہ کا ان خیالات کی وجہ سے اپنے ایمان اور اعمال سے متعلق شکوک و شبہات میں پڑ کر پریشان نہیں ہونا چاہیئے، بلکہ جب اس طرح کے خیالات آئیں تو سائلہ کو چاہیئے کہ ان کی طرف توجہ نہ دے، بلکہ اللہ تعالٰی سے پناہ مانگے، اور اللہ کے ذکر و اذکار میں مشغول ہوجائے، اور اس کے ساتھ ساتھ اس آیت مبارکہ کا کثرت سے ورد کرتی رہا کرے، " وقل رب اعوذبک من ھمزٰت الشیٰطین" ۔(سورۃ مؤمنون: آیت 96 )امید ہے ان شاء اللہ ، اللہ تعالٰی وساوس کی بیماری سے حفاظت فرمائیں گے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مرقاۃ المفاتیح شرح مشکوۃ المصابیح: (وعن ابن عباس - رضي الله عنهما - قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: " الشيطان جاثم) : أي: لازم الجلوس ودائم اللصوق (على قلب ابن آدم، فإذا ذكر الله) : أي: ابن آدم بقلبه، أو ذكر قلبه الله (خنس) : أي: انقبض الشيطان وتأخر عنه واختفى، فتضعف وسوسته وتقل مضرته، (وإذا غفل) : أي: هو، أو قلبه عن ذكر الله (وسوس) : أي: إليه الشيطان وتمكن تمكنا تاما منه، وفيه إيماء إلى أن الغفلة سبب الوسوسة لا العكس على ما هو المشهور عند العامة. (رواه البخاري تعليقا) : أي: بلا ذكر سند الخ (ج4 صـ1559 ط: دار الفکر)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 45124کی تصدیق کریں
0     199
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات