قرض

فوت شدہ بہن کا قرضہ کیسے لوٹایا جائے ؟

فتوی نمبر :
45998
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / قرض

فوت شدہ بہن کا قرضہ کیسے لوٹایا جائے ؟

السلام علیکم !
مجھے میری بہن نے اپنی ذاتی رقم ۴۰۰۰۰۰( 4 لاکھ) روپے دیے تھے ( اپنی شادی سے پہلے تقریبا ۲۲، ۲۳ سال پہلے ) اس نے کبھی مجھ سے رقم کی واپسی کا تقاضا نہیں کیا، نہ شادی سے پہلے اور نہ بعد میں اور نہ ہی اپنے خاوند سے اور نہ ہی دوسرے بہن بھائیوں سے ذکر کیا ،اور نہ ہی مجھے یاد ہے کہ میں نے اسے کتنے پیسے واپس کیے ہیں ، اس نے کبھی بھی مجھ سے رقم واپس نہیں مانگی، اور نہ ہی میں نے کبھی ذکر کیا، بظاہر یہی لگتا تھا کہ اس نے وہ رقم مجھے ہی دے دی ہے، گزشتہ دنوں وہ اللہ کو پیاری ہوگی ،میری اس بہن کی کوئی اولاد نہیں ہے ،اور اس کے خاوند نے دوسری شادی کر لی ہے ، اب مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ میں کیا کروں ؟ اس معاملے میں شریعت کیا کہتی ہے ؟ مہر بانی فرما کر مجھے بتلائیں , میرا تعلق فقہ حنفی سے ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کی مرحومہ بہن نے یہ رقم اگر سائل کو بطورِ قرض دی تھی ، اگرچہ بعد میں اس نے سائل سے مطالبہ نہ کیا ہو، تب بھی سائل کے ذمہ اپنی بہن کو اس رقم کا واپس کرنا ضروری تھا، اب چونکہ سائل کی بہن کا انتقال ہو چکا ہے، اس لئے اب یہ رقم سائل کی بہن کے ترکہ میں شامل ہو کر تمام ورثاء میں حسبِ حصص شرعیہ تقسیم ہو گی، جس کا طریقہ کار ورثاء کی تفصیل ذکر کر کے معلوم کیا جا سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما قال اللہ تعالیٰ: ان الذين ياكلون اموال اليتمى ظلماً انما ياكلون في بطونهم ناراً (النساء (10)۔
وفي مشكوة المصابیح: الا لا يحل مال امرا مسلم إلابطيب نفسه.
وفي تكملة رد المحتار: الارث جبرى لا يسقط بالاسقاط اھ (5/۵۰) ۔
وفي الدر المختا : شرح وهبانية (يبدأ من تركة الميت الخالية عن تعلق الغير بعينها كالرهن والعبد والجاني ) والمأذون المديون والمبيع المحبوس بالثمن والدار المستأجرة اھ (6/ 759) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عمیراختر علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 45998کی تصدیق کریں
0     605
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات