اگر غصہ کی حالت میں اللہ تعالٰی سے شکوہ کرتے وقت بلا اردہ و بے ساختہ اللہ تعالٰی کو (نعوذباللہ) گالی دے، تو اس کی معافی تلافی کس طرح ہوگی؟ جبکہ اللہ تعالٰی فرماتے ہیں کہ میں معاف کردوں گا،خواہ تمہارے گناہ آسمان کے برابر کیوں نہ ہوں؟نوٹ: یہ سوال کسی غیر مسلم نے فیس بک پر کیا ہے۔
سائل نے سوال میں "گالی" کے الفاظ ذکر نہیں کئے، اور نہ ہی اس بات کی وضاحت کی ہے کہ یہ نازیبا الفاظ مسلمان نے کہے یا کسی غیر مسلم نے؟ تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا، تاہم کسی مسلمان کے لئے اللہ تعالٰی کی ذات عالی کے متعلق ایسے نازیبا الفاظ استعمال کرنا (جس میں اللہ تعالٰی کی ذات عالی کی توہین اور بے ادبی ہو) جائز نہیں، اور اگر کوئی شخص جان بوجھ کے اس طرح کے الفاظ استعمال کرے، تو یہ کفریہ عمل ہے، جس سے انسان دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے، جس پر اسے کلمہ پڑھ کر تجدید ایمان اور اگر شادی شدہ ہو تو ، تجدید نکاح بھی لازم ہوگا، جبکہ آئندہ کے لئے بصدق دل توبہ واستغفار کرکے ایسے نازیبا کلمات سے اجتناب لازم ہوگا۔
کما فی التاتار خانیۃ: اذا وصف اللہ تعالٰی بما یلیق بہ او سخر باسم من اسماء اللہ تعالٰی او بامر من اوامرہ او انکر وعدہ و وعیدہ یکفر الخ (ج5 صـ461)۔
وفی الکلمات النافعۃ فی المکفرات الواقعۃ: فأما ما يتعلق بالله سبحانه وتعالى إذا وصف الله سبحانه بما لا يليق به: بأن شبه الله بشيء من المخلوقات، أو نفى صفاته، أو قال بالحلول والإتحاد، أو معه قديم غيره. أو معه مدبر مستقل غيره، أو اعتقد أنه سبحانه جسم، أو محدث، أو غير حي، أو اعتقد أنه لا يعلم الجزيئات، أو سخر باسم من أسمائه، أو أمر من أوامره، أو وعيده، أو وعده، أو أنكرهما، أو سجد لغير الله تعالى، أو سب الله سبحانه، أو دعي أن له ولد وصاحبة، أو متولد بشيء كائن عنه، أو أشرك بعبادته شيئا من خلقه، أو افترى على الله سبحانه وتعالى الكذب بادعاء الإلهية والرسالة، أو نفى أن يكون خالقه ربه وقال ليس لي ربا، أو قال لذرة من الذرات هذه خلقت عبثا ومهملا، وما أشبه ذلك مما لا يليق به: {سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى عَمَّا يَقُولُونَ عُلُوّاً كَبِيراً} يكفر في هذه الوجوه كلها بالإجماع، سواء فعله عمدا أو هزلا ويقتل إن أصر على ذلك، وإن تاب تاب الله عليه وسلم من القتل الخ (صـ332، ط: الناشر: عبد العزيز ومحمد العبد الله الجميح)۔
واللہ اعلم بالصواب
بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 0اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1