قرض

قرض خواہ معلوم نہ ہونے پر کیا کیا جائے؟

فتوی نمبر :
46530
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / قرض

قرض خواہ معلوم نہ ہونے پر کیا کیا جائے؟

مفتی صاحب! کئی سالوں پہلے میرے والد صاحب پر کسی نے کچھ رقم کا دعویٰ کیا تھا، جس سے میرے والد انکاری ہوئے تھے، لیکن اب میرے والد گرامی کے دل میں ایک شک ہے کہ اس شخص کی واقعی مجھ پر رقم ہو، اس لئے جورقم کا دعویٰ اس نے کیا تھا وہ اس کو دینا چاہتے ہیں، لیکن اس شخص کا زندہ مردہ کسی صور ت حال کا کچھ اتہ پتہ نہیں ہے، تو اس معاملہ میں آپ کی راہ نمائی چاہئیے کہ کسی غریب کو دے دیں، کیا کریں ؟ میرے والد اپنی زندگی میں یہ بوجھ اتار نا چاہتے ہیں۔ جزاک اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر سائل کے والد کو غور و فکر کے بعد اس بات کا یقین یا غالب گمان ہوا ہو کہ اس کے ذمہ مذکور شخص کی رقم واجب الادا ہے ، اور متعلقہ شخص یا اس کے ورثاء کے بارے میں تحقیق کے باوجود بھی کچھ پتہ نہ چلے ، تو ایسی صورت میں سائل کے والد پر لازم ہے کہ وہ یہ رقم مذکور شخص کی طرف سے مستحقِ زکوۃ افراد کو صدقہ کر دے، البتہ یہ یادر ہے کہ متعلقہ شخص یا اس کے ورثاء کا علم ہو جانے کی صورت میں سائل کے والد کے لئے انہیں مکمل صورت حال سے آگاہ کرنا اور اس کے بعد اگر وہ صدقہ کی گئی رقم کا مطالبہ کریں تو ان کو مذکور رقم لوٹا نا شرعاً ضروری ہو گا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في فقه البيوع للعثماني :والذي يقبض هذا المال الحرام بالغصب ؛ وذلك لسهولة التعبير، ويشمل هذا التعبير كل مال حرام لا يملكه المرء في الشرع، سواء كان غصباً، أو سرقة، أو رشوة ، أو رباً في القرض أو ماخوذاً ببيع باطل، وأنه حرام للغاصب الانتفاع به، أو التصرف فیه، فیجب علیه ان یرده إلی مالکه، أو إلی وارثه بعد وفاته، وإن لم یکن لعدم معرفة المالک أو وارثه، أو لتعذر الرد علیه لسبب من الاسباب، وجب علیه التخلص منه یتصدقه عنه من غیر نبة ثواب الصدقة لنفسه اھ (۲/ ۱۰۰۶ مط: معارف القرآن )-
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): والحاصل أنه إن علم أرباب الأموال وجب رده عليهم، وإلا فإن علم عين الحرام لا يحل له ويتصدق به بنية صاحبه، وإن كان مالا مختلطا مجتمعا من الحرام ولا يعلم أربابه ولا شيئا منه بعينه حل له حكما، والأحسن ديانة التنزه عنه اھ (5/ 99)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 46530کی تصدیق کریں
0     448
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات