بھولے سے یا بے دیہانی میں اگر کوئی شخص کفریہ کلمہ کہے یا کوئی کفریہ عمل کرے،اور بعد میں اسے احساس ہو تو کیا ہوگا؟
جو شخص عاقل بالغ ہو، اور کلمات کفر اپنی زبان سے غلطی سے بلا قصد و ارادہ ادا کرےیا بلاقصد و ارادہ کفریہ عمل کرے، تو وہ اس سے کافر نہیں ہوگا، تاہم اس پر لازم ہے کہ وہ بصدق دل توبہ و استغفار کرے، اور آئندہ اس طرح کے کلمات کفر کہنے سے مکمل اجتناب کرے۔
کما فی الدر المختار: (وشرائط صحتها العقل) والصحو (والطوع) فلا تصح ردة مجنون، ومعتوه وموسوس، وصبي لا يعقل وسكران ومكره عليها، وأما البلوغ والذكورة فليسا بشرط بدائع الخ (ج4 صـ224 ، ط: دار الفکر)۔
وفی رد المحتار: قال في البحر والحاصل: أن من تكلم بكلمة للكفر هازلا أو لاعبا كفر عند الكل ولا اعتبار باعتقاده كما صرح به في الخانية ومن تكلم بها مخطئا أو مكرها لا يكفر عند الكل، ومن تكلم بها عامدا عالما كفر عند الكل ومن تكلم بها اختيارا جاهلا بأنها كفر ففيه اختلاف. اهـ (ج4 صـ224، ط: دار الفکر)۔
واللہ اعلم بالصواب
بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 0اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1