وضو

پیشاب کے بعد قطرے نکلنے سے وضو کا حکم

فتوی نمبر :
47238
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / طہارت / وضو

پیشاب کے بعد قطرے نکلنے سے وضو کا حکم

میں صرف 17 سال کا ہوں اور میں پیشاب کرنے کے بعد وساوس کا شکار ہوں ، مجھے پیشاب کرنے کے بعد کوئی ٹپکنے کا احساس نہیں ہوتا ، لیکن جب میں نے اپنے انڈر پینٹس کو چیک کرنے کے لئے کھولا تو میں دیکھتاہوں کہ میرے عضو تناسل کی نوک گیلی ہے اور یہ اتنی کم مقدار میں ہے کہ اس سے ٹپکا نہیں ہے ، مجھے اندیشہ ہے کہ اس سے میری پاکیزگی خراب ہو جاتی ہے اور میری نمازیں قبول نہیں ہوتیں ، کیا پیشاب کی یہ کم مقدار میری پاکیزگی کو متاثر کرے گی ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کو چاہیئے کہ وہ پیشاب کرنے کے بعد انتظار کرے اور ٹشو و غیرہ کے استعمال کے بعد جب پیشاب کا آنا بند ہو جائے اور سائل کو اطمینان حاصل ہو جائے ، تو اس کے بعد پانی سے استنجاء کرے اور پھر وضو کر کے نماز پڑھے ، چنانچہ ایسا کرنے سے امید ہے کہ سائل کے وساوس ختم ہو جائیں گے ، لیکن اگر سائل استنجاء کرنے میں احتیاط نہ کرے اور بعد میں معلوم ہو جائے کہ پیشاب کے قطرے آئے ہیں (اگر چہ معمولی مقدار میں ہوں ) تو اس سے سائل کا وضو ٹوٹ جائے گا ، اس لئے سائل کو احتیاط کے ساتھ استنجاء کرنے کے بعد وضو کا اہتمام کرنا چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الفتاوى الھندية : الفصل الخامس فی نواقض الوضوء منها ما يخرج من السبيلين من البول و الغائط و الربح الخارجة من الدبر و الودي و المذي و المني و الدودة و الحصاة الغائط يوجب الوضوء قل أو كثر و كذلك البول و الريح الخارجة من الدبر ، كذا في المحيط اهـ (1/9)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 47238کی تصدیق کریں
0     1346
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات