مفتی صاحب: میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ اگر آدمی ریڈیو میں قرآن سنتا ہے تو کیا اس کو ثواب ملے گا یا نہیں؟ ہمارے کراچی کے ریڈیو میں قرآن کی تلاوت کا پروگرام جس میں شیخ سدیس صاحب کی تلاوت ہوتی ہے، کیا اسکو سن سکتے ہیں؟ کیا اس میں ثواب ہے؟
قرآن کریم کی آواز سننا بھی باعث ثواب ہے، اسلئے اس کے سننے میں ثواب ہوگا، اور اگر یہ ریکارڈ شدہ ہو، جیسا کہ سوال سے بھی یہی معلوم ہورہا ہے، تو چونکہ یہ اصل نہیں ہے، بلکہ "حاکی" کی آواز ہے، اس لئے اس کے سننے سے سجدہ تلاوت لازم نہیں ہوگا۔
کما فی صحیح مسلم: عن عائشة، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «الماهر بالقرآن مع السفرة الكرام البررة، والذي يقرأ القرآن ويتتعتع فيه، وهو عليه شاق، له أجران» الحدیث (ج1 صـ549 ط: دار احیاء التراث العربی)۔
موبائل میں گانے بھرے ہوئے ہوں تو اس میں تلاوت بھروا سکتے ہیں یا نہیں؟
یونیکوڈ قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0