مجھ سے یہ بات نکل گئی باتوں باتوں میں کہ مجھے اللہ نے ابھی دیا ہی کیا ہے؟ اسی وقت میں نے اللہ تعالٰی سے معافی مانگ کر رجوع کیا ہے،رہنمائی فرمائیں؟
سائل کا اس جملے سے اگر اللہ تبارک وتعالٰی کی عطاء پر اعتراض و اشکال کرنا مقصود نہ ہو، بلکہ اپنی مالی حیثیت بیان کرنا مقصود ہوتو اس سے سائل اگرچہ دائرہ اسلام سے خارج تو نہیں ہوا، البتہ مذکور جملہ اللہ تعالٰی کی طرف سے عطا کردہ نعمتوں کی انتہائی ناشکری پر مشتمل ہے، اس لئے سائل پر لازم ہے کہ بصدق دل توبہ واستغفار اور آئندہ کے لئے اس قسم کے کلمات کہنے سے مکمل اجتناب کرے۔
بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 0اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1