تدفین

اگر کوئی قبر گر گئی ہو تو اس کی مرمت کا طریقہ

فتوی نمبر :
5080
| تاریخ :
2020-10-26
عبادات / جنائز / تدفین

اگر کوئی قبر گر گئی ہو تو اس کی مرمت کا طریقہ

محترم مفتی صاحب!
میری والدہ کی قبر اسی(۸۰) فیصد ٹوٹ کر گرگئی ہے صرف سرہانہ کی ٹائلیں محفوظ ہیں۔ ایک عالم سے رابطہ کرنے پر انہوں نے رائے دی کہ قبر کی مرمت کے سلسلہ میں شریعت میں سختی نہیں ہے۔ براہ ِکرم آپ بتائیں کہ مجھے کیا کرنا چاہیے؟ کیا اسلام مرمت کی اجازت دیتا ہے کہ نہیں؟ اگر اجازت ہے تو چونکہ لاش کی حالت سے واقف نہیں تو اس کی کیا صورت اختیار کی جائے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور قبر کو دوبارہ بنانے کےبجائے اس پر مٹی ڈال کر قبر نما برابر کر دیا جائے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مرشد صلاح الدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 5080کی تصدیق کریں
0     1376
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات