وضو

کیا عضو خاص کو ہاتھ لگنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

فتوی نمبر :
5138
| تاریخ :
2008-08-30
طہارت و نجاست / طہارت / وضو

کیا عضو خاص کو ہاتھ لگنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

کیا دوران غسل یا دوران نماز اپنے خاص حصے کو ہاتھ لگائیں، تو کیا وضو ٹوٹ جاتا ہے؟ کیونکہ میں نے ایک ویب سائٹ پر پڑھا تھا کہ خاص حصے کو ہاتھ لگنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

محض ہاتھ لگنے سے وضو میں کوئی فرق نہیں آتا اور نہ ہی نواقضِ وضو میں سے ہے البتہ اگر عضو مخصوص سے کسی قسم کے مادے کا خروج ہوجائے، تو یہ بلاشبہ ناقضِ وضو ہے اور اگر شہوت کے ساتھ منی کا خروج ہو تو یہ موجبِ غسل بھی ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شاہد عبد الحمید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 5138کی تصدیق کریں
0     864
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات