قرض

قرض معاف کرنے کے بعد لینے کا حکم

فتوی نمبر :
51472
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / قرض

قرض معاف کرنے کے بعد لینے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں نے اپنے دوست کو کچھ پیسے ادھار دیے تھے اب وہ نہیں مان رہا ہے تو غصے میں اگر میرے منہ سے یہ بات نکلی کہ میں نے آپ
کو بخش دیے ہیں ، اب وہ مجھے میرے پیسے لوٹا رہا ہے شرعی حکم کے مطابق میں یہ پیسے لے تو نہیں سکتا، پھر وہ میری جگہ میرے بتائے ہوئے کسی غریب کو دے سکتا ہے یہ پیسے کہ نہیں ؟اس بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟ جزاک اللہ خیرا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے اپنے دوست کو جو رقم بطور قرض دی تھی اگر اس کا کوئی ثبوت ہو یا مذکور دوست اس کا اقرار اور اعتراف کرچکا ہو تو ایسی صورت میں اگر چہ سائل نے دوست کے انکار کی وجہ سے غصے میں اسے یہ کہہ دیا تھا کہ " میں نے آپ کو بخش دیے ہیں" تب بھی اگر سائل کا دوست قرض کی ادائیگی کرنا چاہے تو سائل کے لئے اپنا قرض قصول کرنا جائز اور درست ہے، تاہم اگر سائل وہ رقم خود لینے کے بجائے کسی فقیر کو دینا چاہے، تو دوست سے وصول کرنے کے بعد ازخود یا اپنے دوست کو بتا کر کسی قفیر کو بھی دے سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مشکاۃ المصابیح: عن أبی قتادۃ قال قال رسول اللہ ﷺ من سرہ أن ینجیہ اللہ من کرب یوم القیامۃ فلیس عن معسر أو یضع عنہ رواہ مسلم (2/877)۔
وفی مرقاۃ المفاتیح: شرح مشکاۃ المصابیح: (فلیس) بتشدید الفاء أی فلیؤخر مطالبتہ (عن معسر) أی الی مدۃ یجد مالا فیھا (أو یضع، بالجزم أی یحط و یترک عنہ أی عن المعسر أو بعضہ، فائدۃ: الفرض من النفل بسبعین درجۃ الا فی مسائل، الأولی، ابراء المعسر مندوب وھو أفضل من انظارہ الواجب (5/1954)۔
و فی دررالحکام: فَإِنَّ الدَّائِنَ إذَا قَالَ لِمَدْيُونِهِ: تَرَكْت لَك دَيْنَك كَانَ إبْرَاءً لَهُ وَلَوْ قَالَ: أَخَّرْت عَنْك لَا يَكُونُ إبْرَاءً كَذَا فِي الْمُحِيطِ اھ(2/431)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 51472کی تصدیق کریں
0     462
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات