کفر و موجب کفر

صرف قرآن کافی ہے اور احادیث جھوٹی ہیں کہنے والے کا ایمان

فتوی نمبر :
5728
| تاریخ :
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

صرف قرآن کافی ہے اور احادیث جھوٹی ہیں کہنے والے کا ایمان

میرے شوہرنے مجھے حالت حمل میں چھوڑدیا تاکہ وہ ایک غیر مسلم عورت سے شادی کرے، اور میری اور میرے بچوں سے اسکی جان چھوٹ جائے، وہ ایک ہزار میل دور اپنی والدہ کے گھر منتقل ہوچکا ہے، اس نے اب تک نہ تو کھانے کا خرچہ بھیجا ہے اور نہ ہی یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ مجھے طلاق دیگا یا نہیں، وہ اسلامی تعلیمات کے خلاف بات کرتا رہتا ہے، اور سنت پر بھی یقین نہیں رکھتا، اس کا کہنا ہے کہ صرف قرآن حجت ہے، اسلئے کہ اس کی رائے میں تمام احادیث جھوٹی ہیں، براہ مہربانی مجھے میرے حقوق کے بارے میں رائے دیں، اور بتائیں کہ کیا میرا شوہر اب بھی مسلمان ہے؟ اور اگر وہ مسلمان نہیں تو پھر میرے لئے کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بالفرض سائلہ کا شوہر کسی کلمہ کفر کے ارتکاب کی بناء پر دائرہ اسلا سے خارج ہوکر مرتد بھی بن گیا ہو تو اس صورت میں اسے دوبارہ اسلام کی دعوت دینا لازم ہے، پھر بھی اگر وہ تسلیم نہ کرے، بلکہ کفر و ارتداد والی زندگی کو ہی ترجیح دے، اور وہ ہوبھی دار الحرب میں تو اسے قتل نہیں کیا جائے گا، مگر سائلہ کا اسکے ساتھ عقد نکاح ختم ہوچکا ہے، اب اسکا ازدواجی حیثیت سے رہنا جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے، جبکہ ایام عدت گزار کر وہ کسی دوسرے مسلمان مرد سے نکاح کرسکتی ہے، اسے تفریق قاضی یا متارکہ وغیرہ کی ضرورت نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالٰی: وَلَئِنْ سَأَلْتَهُمْ لَيَقُولُنَّ إِنَّمَا كُنَّا نَخُوضُ وَنَلْعَبُ قُلْ أَبِاللَّهِ وَآيَاتِهِ وَرَسُولِهِ كُنْتُمْ تَسْتَهْزِئُونَ (65) لَا تَعْتَذِرُوا قَدْ كَفَرْتُمْ بَعْدَ إِيمَانِكُمْ إِنْ نَعْفُ عَنْ طَائِفَةٍ مِنْكُمْ نُعَذِّبْ طَائِفَةً بِأَنَّهُمْ كَانُوا مُجْرِمِينَ (66)سورۃ التوبۃ)۔
وفی الدر المختار: من هزل بلفظ كفر ارتد وإن لم يعتقده للاستخفاف فهو ككفر العناد الخ (ج4 صـ232، ط: دار الفکر)۔
وفی الھندیۃ: ومنها ما يتعلق بالأنبياء - عليهم الصلاة والسلام - من لم يقر ببعض الأنبياء - عليهم الصلاة والسلام -، أو لم يرض بسنة من سنن المرسلين فقد كفر، وسئل ابن مقاتل عمن أنكر نبوة الخضر وذي الكفل فقال: كل من لم تجتمع الأمة على نبوته لا يضره إن جحد نبوته ولو قال: لو كان فلان نبيا لم أؤمن به فقد كفر كذا في المحيط الخ (ج2 صـ263، ط: دار الفکر)۔
واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عرفان اللہ مرغوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 5728کی تصدیق کریں
0     303
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات