قرض

قرضے کے ضامن کی موت کے بعد اصل مقروض سے مطالبہ ہوگا یا نہیں ؟

فتوی نمبر :
58362
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / قرض

قرضے کے ضامن کی موت کے بعد اصل مقروض سے مطالبہ ہوگا یا نہیں ؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
زید خالد کا مدیون تھا، زید اور عمرو نے اتفاق سے یہ طے کیا کہ عمرو دین ادا کریگا اور خالد اس پر آمادہ ہوگیا، اور خالد کو یہ معلوم نہیں کہ عمرو زید کا مدیون تھا یا نہیں، اس اثناء میں ایک پائی بھی عمرو نے خالد کو ادانہیں کی کہ عمرو کا انتقال ہوگیا اور اس کے ترکے میں بھی اتنی میراث نہیں کہ اس سے دین ادا ہوسکے، کیا اس صورت میں خالد دوبارہ اپنے دین کی وصولی کیلئے زید پر رجوع کا حق رکھتا ہے یا نہیں؟ از راہِ کرم تحریری جواب عنایت فرمادیجئے جراکم اللہ خیراً۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

عمرو نے اگر زید اور خالد کی رضامندی سے زید کی طرف سے خالد کو قرض کی ادائیگی کے ذمہ داری قبول کرلی تھی تو شرعاً یہ معاملہ درست منعقد ہوچکا تھا، چنانچہ عمرو کے ذمہ اپنی زندگی میں خالد کو اس کے قرض کی ادائیگی لازم تھی، لیکن اگر عمرو کا قرض کی ادائیگی سے قبل انتقال ہوچکا ہو، اور اس نے ترکہ میں بھی کچھ نہ چھوڑا ہو جس سے خالد کے قرض کی ادائیگی کی جاسکے اور عمرو کی موت کی وجہ سے خالد کے قرض کے ضائع ہونے کا اندایشہ ہو تو ایسی صورت میں اب خالد ، زید سے اپنے قرضے کا مطالبہ کرسکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ:قال:"وهي جائزة بالديون" قال عليه الصلاة والسلام: "من أحيل على مليء فليتبع" ولأنه التزم ما يقدر على تسليمه فتصح كالكفالة، وإنما اختصت بالديون لأنها تنبئ عن النقل والتحويل، والتحويل في الدين لا في العين.( الی قولہ) قال: "ولا يرجع المحتال على المحيل إلا أن يتوى حقه" وقال الشافعي رحمه الله: لا يرجع وإن توي لأن البراءة حصلت مطلقة فلا تعود إلا بسبب جديد. ولنا أنها مقيدة بسلامة حقه له إذ هو المقصود، أو تنفسخ الحوالة لفواته لأنه قابل للفسخ فصار كوصف السلامة في المبيع. قال: "والتوى عند أبي حنيفة رحمه الله أحد الأمرين: إما أن يجحد الحوالة ويحلف ولا بينة له عليه، أو يموت مفلسا" لأن العجز عن الوصول يتحقق بكل واحد منهما وهو التوى في الحقيقة "وقالا هذان الوجهان. ووجه ثالث وهو أن يحكم الحاكم بإفلاسه حال حياته"الخ (3/99 كتاب الحوالةحكمها وشروطها)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58362کی تصدیق کریں
0     464
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات