آداب مسجد

ٹیسٹ ٹیوب بے بی کا شرعی حکم Test-Tube Baby

فتوی نمبر :
58660
| تاریخ :
معاشرت زندگی / علاج و معالجہ / آداب مسجد

ٹیسٹ ٹیوب بے بی کا شرعی حکم Test-Tube Baby

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ آیا ٹیسٹ ٹیوب کے ذریعہ بچہ پیدا کرنا صحیح ہے یا نہیں؟ اگر یہ صحیح ہے تو کن شرائط کے ساتھ؟ اگر صحیح نہیں تو وجہ بیان فرمادیں۔ نوازش ہوگی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ٹیسٹ ٹیوب کے ذریعہ بچہ پیدا کرنے کی کئی صورتیں ہیں جن میں سے اس صورت کی کہ خاوند کا مادہ تولید لیکر اس کی بیوی کے رحم میں رکھا جائے، گنجائش معلوم ہوتی ہے مگر اس میں بھی یہ شرط ہے کہ عورت کے رحم میں مرد کا مادۂ تولید رکھنے کیلئے آپریشن کسی مرد ڈاکٹر سے ہرگز نہ کرایا جائے بلکہ کسی ماہر لیڈی ڈاکٹر کے ذریعہ یہ عمل کیا جائے اور اس میں بھی بقدرِ ضرورت ستر کھولا جائے، ضرورتِ شدیدہ سے زائد ستر کھولنا جائز نہیں اس سے احتراز کیا جائے۔
تاہم واضح ہو کہ مذکورہ بالا طریقہ کو اختیار کرنے کی گنجائش اس وقت دی جاسکتی ہے جبکہ عمل فطری کارگر نہ ہو کیونکہ یہ ایک غیر فطری عمل ہے جس سے احتراز بہرحال ضروری ہے۔ واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد نعیم اسلم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 58660کی تصدیق کریں
0     1488
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا مسجد کی ہر منزل میں محراب بنانا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   آداب مسجد 1
  • مسجد کی حدود میں اپنی ذات کیلئے سوال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب مسجد 2
  • مسجد میں پولیو وغیرہ کے ٹیکہ لگوانے کا اعلان کرنا جائز نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   آداب مسجد 0
  • غیروقف شدہ زمین بنی ہوئی مسجد کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب مسجد 1
  • مسجد کی تعمیر کے متعلق رہنمائی

    یونیکوڈ   اسکین   آداب مسجد 0
  • کیا مسجد کے اوپر ہال کو لائبریری بنانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب مسجد 0
  • سرکارکی زمین پر تعمیرشدہ مسجد میں نماز اداکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   آداب مسجد 0
  • ٹیسٹ ٹیوب بے بی کا شرعی حکم Test-Tube Baby

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • قبرستان کی زمین پر مسجد بنانا کیسا ہے

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • اعضاء کی پیوند کاری - آنکھوں کا عطیہ کرنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • خون کا عطیہ - اعضاء اور آنکھوں کا عطیہ دینا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • پلاسٹک سرجری پر وضوء اور غسل کا حکم

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • گرمی کی وجہ سے مسجد کی چھت پر نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد میں داخل ہوتے وقت سلام کرنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • دیوث کسے کہتے ہیں -مسجد میں موبائل وغیرہ کے میوزک کا حکم

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • ڈھول باجے بجا کر مسجد تعمیر کرنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • ایسا قبرستان جہاں قبروں کے نشانات مٹ چکے ہوں،وہاں مسجد بنا سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • گھٹنے میں درد کا وظیفہ

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • بچوں میں باہم پیار ومحبت کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد میں لڑائی اورگالم گلوچ کا حکم

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد میں’’فضائلِ اعمال‘‘کتاب کا درس دینا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مصلی (جاۓ نماز) میں داخل ہوتے وقت ، دخولِ مسجد کی دعا پڑھنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد کبیر کی تعریف اور فیٹ کے حساب سے اس کا رقبہ

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • قبرستان کی مسجدمیں نمازاداکرنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد میں بیٹھ کر کرکٹ کی باتیں کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
Related Topics متعلقه موضوعات