بچے آپس میں لڑتے جھگڑتے رہتے ہیں، کوئی وظیفہ بتادیں آپس میں پیار محبت سے رہنے کے لیے۔
اس سلسلہ میں اُنہیں سمجھانا چاہیے۔ اپنے بزرگوں اور اکابرکے احوالِ زندگی سنا سنا کر انہیں بھی نیک و صالح بننے کی ترغیب دینی چاہیے۔ اور ساتھ ساتھ آیتِ کریمہ ’’وَأَلْقَيْتُ عَلَيْكَ مَحَبَّةً مِنِّي وَلِتُصْنَعَ عَلَى عَيْنِي‘‘ (طه: 39) کے اوّل و آخر تین تین بار درود شریف پڑھیں اور آیتِ کریمہ کو اکیس(۲۱) بار پڑھ کر پانی اور دودھ وغیرہ پر دم کرکے انہیں پلایا کریں۔ ان شاء اللہ ضرور فائدہ ہوگا۔ـــــــ واللہ أعلم بالصواب!