آداب مسجد

دیوث کسے کہتے ہیں -مسجد میں موبائل وغیرہ کے میوزک کا حکم

فتوی نمبر :
60237
| تاریخ :
2005-02-02
عبادات / احکام مسجد / آداب مسجد

دیوث کسے کہتے ہیں -مسجد میں موبائل وغیرہ کے میوزک کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ان مسائل کے بارے میں کہ :
(۱) دیوث کسے کہتے ہیں؟
(۲) کیا دیوث جنت میں داخل ہوگا یا نہیں؟
(۳) مسجد میں میوزک سننا کیسا ہے ، یعنی موبائل وغیرہ پر ؟
(۴) اگر مسجد میں موبائل پر میوزک بجے تو اس کا گناہ تمام سننے والوں کو ہوگا یا اس کو جس کے موبائل پر میوزک بجے گا ؟
برائے مہربانی جواب واضح اور تفصیلی طور پر دیں اور ہر سوال کا الگ الگ جواب دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

دیوث کا اگر لغوی معنیٰ پوچھنا مراد ہے تو لغت میں بے غیرت ، بے حمیت اور بے حیا مرد کو کہا جاتا ہے ، جبکہ شریعت کی اصطلاح میں اس شخص کو کہا جاتا ہے جو اپنے محارم کی بدکاری سے دیدہ دانستہ چشم پوشی کرنے والا ہو ۔
(۲) یہ معاملہ مشیتِ خداوندی پر موقوف ہے تا ہم دیوث اگرچہ اپنے عمل کی وجہ سے فاسق اور گنہگار ہے لیکن اگر اس کا خاتمہ ایمان پر ہو تو وہ اپنے فسق کی سزا پانے کے بعد ضرور جنت میں جائے گا۔
(۳، ۴) اس کا بہتر حل یہ ہے کہ نمازی جیسے ہی مسجد میں داخل ہو تو آدابِ مسجد کے پیشِ نظر اپنا موبائل فون بند کردے اور جب مسجد سے باہر نکلے تو پھر اسے کھول دے ، جبکہ ساز باجے والے ٹونز کا استعمال مسجد اور غیر مسجد ہر دو جگہ منع ہے اور پھر مسجد میں استعمال کی وجہ سے اس کی قباحت اور شناعت مزید بڑھ جاتی ہے اس لئے ایسے ٹونز کے استعمال سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الشامیۃ : تحت (قولہ مرادف دیوث) قال الزیلعی ہو الذی یرٰی مع امرأتہٖ او محرمہٖ رجلًا فیدعہ ، خالیا بہا و قیل ہو المتسبب للجمع بین انثین لمعنی غیر ممدوح و قیل ہو الذی یبعث امرأتہ مع غلام بالغ او مع مزارعہ إلی الضیعۃ أو یأذن لہما بالدخول علیہا فی غیبتہٖ۔(ج۴، ص۷۰)۔
و فی المشکوٰۃ : عن ابی ذرؓ قال اتیت النبی ﷺ و علیہ ثوب أبیض و ہو نائم ثم أتیتہ ، و قد استیقظ فقال ما من عبد قال لا إلہ الا اللہ ثم مات علی ذٰلک دخل الجنۃ قلت إن زنی و إن سرق قال و إن زنی و إن سرق۔(ج۱، ص۱۴)۔
و فی السنن الکبریٰ : عن ابی ہریرۃؓ قال الجرس مزامیر الشیطان۔(ج۵ ، ص۴۱۶)۔
و فیہ ایضًا : عن ام حبیبۃ عن النبی ﷺ قال لا تصحب الملائکۃ رفقۃً فیہا جرس۔(ج۵، ص۴۱۶)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60237کی تصدیق کریں
0     3285
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا مسجد کی ہر منزل میں محراب بنانا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   آداب مسجد 1
  • مسجد کی حدود میں اپنی ذات کیلئے سوال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب مسجد 2
  • مسجد میں پولیو وغیرہ کے ٹیکہ لگوانے کا اعلان کرنا جائز نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   آداب مسجد 0
  • غیروقف شدہ زمین بنی ہوئی مسجد کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب مسجد 1
  • مسجد کی تعمیر کے متعلق رہنمائی

    یونیکوڈ   اسکین   آداب مسجد 0
  • کیا مسجد کے اوپر ہال کو لائبریری بنانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب مسجد 0
  • سرکارکی زمین پر تعمیرشدہ مسجد میں نماز اداکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   آداب مسجد 0
  • ٹیسٹ ٹیوب بے بی کا شرعی حکم Test-Tube Baby

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • قبرستان کی زمین پر مسجد بنانا کیسا ہے

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • اعضاء کی پیوند کاری - آنکھوں کا عطیہ کرنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • خون کا عطیہ - اعضاء اور آنکھوں کا عطیہ دینا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • پلاسٹک سرجری پر وضوء اور غسل کا حکم

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • گرمی کی وجہ سے مسجد کی چھت پر نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد میں داخل ہوتے وقت سلام کرنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • دیوث کسے کہتے ہیں -مسجد میں موبائل وغیرہ کے میوزک کا حکم

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • ڈھول باجے بجا کر مسجد تعمیر کرنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • ایسا قبرستان جہاں قبروں کے نشانات مٹ چکے ہوں،وہاں مسجد بنا سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • گھٹنے میں درد کا وظیفہ

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • بچوں میں باہم پیار ومحبت کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد میں لڑائی اورگالم گلوچ کا حکم

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد میں’’فضائلِ اعمال‘‘کتاب کا درس دینا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مصلی (جاۓ نماز) میں داخل ہوتے وقت ، دخولِ مسجد کی دعا پڑھنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد کبیر کی تعریف اور فیٹ کے حساب سے اس کا رقبہ

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • قبرستان کی مسجدمیں نمازاداکرنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد میں بیٹھ کر کرکٹ کی باتیں کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
Related Topics متعلقه موضوعات