کفر و موجب کفر

دورانِ نماز باجماعت وضوء ٹوٹ جاۓ ۔۔۔۔۔

فتوی نمبر :
58836
| تاریخ :
2004-05-20
عبادات / نماز / کفر و موجب کفر

دورانِ نماز باجماعت وضوء ٹوٹ جاۓ ۔۔۔۔۔

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرا پیٹ خراب رہتا ہے اور صرف دین کے کام یا نماز پڑھتے وقت خاص طور ہوا کا اخراج ہوتا ہے، اب مسئلہ یہ ہے کہ میں سنت یا نفل نماز پڑھتا ہوں تو وضو ٹوٹ جانے پر میں نماز کو چھوڑ کر دوبارہ وضو کرتا ہوں اور اس نماز کو دوبارہ پڑھتا ہوں مگر جب جماعت کے ساتھ نماز پڑھتا ہوں تو وضو ٹوٹ جانے پر میں کیا کروں؟ اور اگر میرا وضو ٹوٹ گیا اور میں امام کے پیچھے نماز پڑھتا رہا تو میری نماز ہوگی یا نہیں؟ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میں نے بہشتی زیور میں پڑھا تھا کہ بیت الخلاء میں کسی بھی اللہ کے ولی یا کوئی بھی ایسا پاک نام یا کوئی بھی قرآن کا لفظ نہیں لینا چاہئے مگر میں نام لیتا تو نہیں ہوں لیکن دل میرا بولتا رہتا ہے کبھی کچھ تو کبھی کچھ، مگر بولتا صرف پاک نام یا کوئی بھی یاد کی ہوئی دعائیں اور یہ مسئلہ بہشتی زیور پڑھنے کے بعد ہی سے شروع ہوا ہے اس سے پہلے نہیں تھا اب سمجھ میں نہیں آتا کہ میں کیا کروں، آپ میری اصلاح فرمائیں تاکہ میں صحیح نماز ا ادا کرسکوں۔ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

خروجِ ریح چاہے فرض میں ہو یا نفل میں مفسدِ صلوٰۃ ہے، اس لئے دورانِ نمازِ فرض بھی جب یہ عارضہ لاحق ہو تو وضو کے بعد جماعت میں شریک ہوکر بصورتِ لاحق نمازپوری کرلے، جبکہ بیت الخلاء میں دل کے اندر آیات اور اسماءِ الٰہیہ کا آنا باعثِ گناہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الشامیۃ: (قولہ لأنہ اختلاج) ای لیس بریح حقیقۃ، ولو کان ریحا فلیست بمنبعثۃ عن محل النجاسۃ فلا تنقض کما قد مناہ (الٰی قولہ) وفی المنح عن الخلاصۃ: مناط النقض العلم بکونہ من الأعلٰی فلا نقض مع الاشتباہ، وہو موافق للفقہ، والحدیث الصحیح حتی یسمع صوتا او یشم ریحًا وبہ یعلم أنہ من الأعلی۔ (ج۱، ص۱۳۶)-
وفیہ: إذا أراد أن یدخل الخلاء ینبغی أن یقوم قبل ان یغلبہ الخارج (الٰی قولہ) ولا یفکر فی أمر الآخرۃ کالفقہ والعلم، فقد قیل بمنع منہ شیء أعظم منہ ولا یرد سلاما ولا یجیب مؤذنا، فان عطس حمد اﷲ تعالٰی بقلبہ۔ (ج۱، ص۳۴۵)-
وفی الدر: وفیہا یکرہ الکلام فی المسجد وخلف الجنازۃ وفی الخلاء وفی الشامیۃ: (قولہ وفی الخلاء) لأنہ یورث المقت من اﷲ تعالٰی۔(ج۶، ص۴۱۸) واﷲ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58836کی تصدیق کریں
0     976
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات