انٹرنیٹ پر موجود قرآنِ پاک کی تلاوت کے لیے با وضو ہونا ضروری ہے کہ نہیں؟
قرآنِ کریم کی تلاوت کرنے یا سننے کے لیے باوضو ہونا شرط نہیں، البتہ تلاوت کرنے کے لیے اگر قرآنِ کریم کو چھونا پڑتا ہو، چاہے کسی کاغذ وغیرہ پر ہو یا کمپیوٹر کی اسکرین پر، تو اسے بلا وضوء چھونا جائز نہیں، جبکہ بہتر یہ ہے کہ باوضو ہونے کی حالت میں تلاوت کی جائے۔
فی الدر المختار: ویحرم به ای بالاكبر وبالاصغر مس مصحف: أی ما فیه آیة كدرهم وجدار ولا یكره النظر الیه ای القرآن لجنب وحائض ونفساء. (ج۱، ص۱۷۳)
موبائل میں گانے بھرے ہوئے ہوں تو اس میں تلاوت بھروا سکتے ہیں یا نہیں؟
یونیکوڈ قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0