نماز قصر

وطنِ اقامت اور وطنِ اصلی میں فرض نماز وں کا حکم

فتوی نمبر :
59231
| تاریخ :
2000-02-02
عبادات / نماز / نماز قصر

وطنِ اقامت اور وطنِ اصلی میں فرض نماز وں کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس بارے میں کہ میں حیدرآباد شہر میں رہتا ہوں اور میرا آبائی گھر" ڈگری" میں ہے جو کہ حیدرآباد شہر سے تقریباً 102 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے اب اگر میں نے حیدرآباد شہر میں گھر بھی لیا ہوا ہے کرائے پر، اور وہاں پر کبھی ایک ہفتہ کبھی دو ہفتے اور کبھی مہینہ بھر رہنا پڑتاہے اور یہ معلوم بھی نہیں ہوتا کہ حیدرآباد میں کتنا عرصہ رہنا پڑے گا کیونکہ کالج میں کبھی پڑھائی ہوتی ہیں یا چھٹیاں ہوجاتی ہیں تو اب یہ بتائیں کہ میں حیدرآباد میں پنج وقتہ نمازیں کس حساب سے پڑھوں اور ڈگری میں کس طرح؟ اور قصر صرف فرضوں کی ہوتی ہے یا سنتوں میں بھی؟ یعنی سنتیں پڑھنی ہیں یا نہیں؟
اور قصرنماز کتنے فاصلے پر شہر سے پڑھنی چاہیۓ؟ اور اگر میں دونوں شہروں کے درمیان سفر میں ہوں تو پھر قصر پڑھوں گا یا کس طرح؟ مثلاً میں حیدرآباد سے ڈگری آرہا ہوں اور ظہر کا وقت ہوگیا تو میں ڈگری جاکر کس طرح نماز پڑھوں گا اور اگر میں حیدرآباد سے باہر جاتا ہوں اور وہ اب تک جو میری معلومات ہے کہ وہ حد 52 کلو میٹر ہے تو اگر میں حیدرآباد سے 48 کلو میٹر پر ہوں لیکن ڈگری سے تو اس حد سے زیادہ فاصلے پر ہوں تو اب میں قصر پڑھوں گا یا نہیں؟
مہربانی فرماکر ان سوالوں کے جواب دیں بڑی مہربانی ہوگی۔ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں جب سائل نے حیدرآباد میں اپنی رہائش کیلئے مکان کرایہ پر لیا ہوا ہے اور اس میں پندرہ دن اور اس سے زیادہ بھی ٹھہر چکا ہے اور برابر ٹھہرنے کا ارادہ بھی ہے تو حیدرآباد سائل کا وطنِ اقامت ہے اور وطنِ اقامت محض سفر کرنے سے باطل (ختم) نہیں ہوتا بلکہ اسے باطل (ختم) کرنے کیلئے ضروری ہے کہ وہاں سے سفر کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا سامانِ وغیرہ بھی لے جائے، لہٰذا جب تک آپ حیدرآباد رہیں یا کسی دوسرے مقام پر جانے کے بعد واپس حیدرآباد آئیں اور اس آنے کے بعد آپ حیدرآباد میں اگرچہ دوچار دن ٹھہریں تب بھی اس دوران آپ پر پوری نماز پڑھنا لازم ہے۔
اسی طرح وطنِ اصلی یعنی ڈِگری میں بھی قیام کے دوران پوری نماز پڑھنا فرض ہے۔
البتہ جب آپ حیدرآباد سے ڈگری جارہے ہوں یا ڈگری سے حیدرآباد آرہے ہوں تو شہر کی آبادی اور چونگی سے نکلنے کے بعد اور دوسرے شہر کی آبادی اور چونگی کی حدود میں داخل ہونے سے پہلے پہلے جو نماز پڑھیں یا اس وقت کسی عذر کی بناء پر نماز نہ پڑھ سکیں اور بعد میں جب کبھی ان نمازوں کی قضاء کریں تو ان نمازوں میں قصر کرنا یعنی چار رکعت والی فرض نماز کی جگہ دو رکعت فرض پڑھنا آپ پر لازم ہے۔
اور آپ حیدرآباد سے یا ڈِگری سے اَڑتالیس میل انگریزی یعنی (۷۸کلومیٹر) جانے کا ارادہ کرکے نکلے ہوں اور پندہ دن سے کم کم میں واپس بھی آنے کا ارادہ ہو تو اس دوران (یعنی راستہ میں اور جہاں جانے کا ارادہ ہے وہاں پر) آپ پر قصر کرنا لازم ہے، اور اگر مسافتِ قصر سے کم مسافت پر جانا مقصود ہو یا پندرہ دن سے زیادہ ٹھہرنا مقصود ہو تو ان دونوں صورتوں میں آپ پر پوری نماز پڑھنا لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الدر المختار: ویبطل (وطن الاقامۃ بمثلہ و) بالوطن (الاصلی) وبانشاء (السفر) وقال الشامی تحت قولہ ( وبانشاء السفر) ای منہ وکذا من غیرہ اذا لم یمرّ فیہ علیہ قبل سیر مدۃ السفر۔ الخ(ج۱، ص۵۵۶)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59231کی تصدیق کریں
0     2154
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وطن اقامت میں نماز کے حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • دوران سفر قصر پڑہتے وقت سنتوں کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • بحری جہاز پر ملازمت کے دوران نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • راستے میں نماز کیسے ادا کریں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • پاکستان ریلوے کا گارڈ مسافر ہے ؟ قصر کرے گا یا پوری نماز پڑھے گا ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • مسافر کا مقیم امام کی اقتداء میں نماز

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • عورت اپنے میکے اور آدمی اپنے سسرال میں مسافر ہیں یا مقیم؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر ہفتہ واری قیام کی صورت قصرکریں یا اتمام؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 2
  • ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرنے والا ڈرائیورنماز قصر کریگا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • نوے کلومیٹر دور آفس روزانہ جانا ہوتو نماز قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • مسافت اگر زیادہ ہو تو دوران ملازمت قصر نمازادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • ام ہانی نام کیسا ہے اور اس کے معنی کیا ہیں؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 3
  • یمنیٰ اور فاطمہ نام کا مطلب

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات

    یونیکوڈ   نماز قصر 4
  • حالت سفر میں نماز باجماعت اور قصر کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 2
  • پرانے گھر میں نماز قصر کریں گے یا نہیں

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیاوطنِ اقامت کےلۓ پندرہ دن کا مکمل قیام ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کراچی سے حب چوکی جانے کی صورت میں نماز قصر پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیا تبلیغی حضرات دورانِ سفر مقیم نہیں بنتے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سولہ دن سے مکہ میں مقیم ہونے کی صورت میں منیٰ اور عرفات میں اتمام کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 1
  • نماز قصر کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • دورانِ سفر سنن ونوافل کا حکم- سفرِ شرعی کے دوران ،فرائض میں قصداً اتمام کرنا

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
Related Topics متعلقه موضوعات