تدفین

ذکری فرقہ والوں کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا

فتوی نمبر :
60003
| تاریخ :
2008-05-21
عبادات / جنائز / تدفین

ذکری فرقہ والوں کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسلمانوں کے قبرستان میں ذکری فرقے کے لوگوں کو دفنانا جائز ہے یا نہیں ؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیکر ممنون فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ذکریوں کے عقائد چونکہ کفریہ ہیں ، اس لۓ ان کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا درست نہیں ، جس سے اجتناب لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی البناية شرح الهداية : و يكره أن يدخل الكافر في قبر قريب المسلم ليدفنه ، لأن موضع الكافر موضع اللعن ، و المسلم يحتاج إلى نزول الرحمة ، فيستنزه قبره من ذلك ، كذا في "المبسوط" و "المحيط" اھ(3/ 238)۔
و فی الفتاوي الخیرية : و قال عقبة بن عامر و واثلة بن الاسقع یتخذ لھا قبر علیحدة و ھو احوط اھ(1/26)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60003کی تصدیق کریں
0     732
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات