کفر و موجب کفر

والد کو غیر اختیاری سجدہ کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
60121
| تاریخ :
2004-03-21
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

والد کو غیر اختیاری سجدہ کرنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص پر ایسا وقت آیا کہ جس میں اس نے اپنے والد کو بہت برا بھلا کہا، اور اتنا کہا کہ ان کے دل پر اس کا بہت اثر ہوا ، اور وہ گھر چھوڑ کر جانے لگے، جب وہ جانے لگے تو گھر میں کہرام مچ گیا، پھر وہ شخص بھاگا ہوا آیا، اور جلدی سے اپنے والد کے قدم پکڑ کر ان کو سجدہ کیا، یہ حالت بے اختیاری میں ہوئی ،اب شریعت اس سجدہ کے بارے میں کیا فرماتی ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر شخصِ مذکور کا اپنے والد کے سامنے سجدہ بہ نیتِ تعظیم نہ تھا ، بلکہ مقصود والد کے قدم پکڑ کر ان کے سامنے اپنے آپ کو قصوار ٹھہرانا تھا ، تو اپنے اس فعل کی وجہ سے نہ تو وہ گناہ گار ہوا اور نہ دائرۂ اسلام سے خارج ہوا ہے، البتہ اس کا والد کو غیر اختیاری سجدہ کرنا ناپسندیدہ حرکت ہے جس سے آئندہ کیلۓ احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار : (و كذا) ما يفعلونه من (تقبيل الأرض بين يدي العلماء) و العظماء فحرام و الفاعل و الراضي به آثمان لأنه يشبه عبادة الوثن و هل يكفر ؟ إن على وجه العبادة والتعظيم كفر و إن على وجه التحية لا و صار آثما مرتكبا للكبيرة ،اھ(6/383)۔
و فی الرد المحتار : (قوله إن على وجه العبادة أو التعظيم كفر إلخ) و في الزاهدي الإيماء في السلام إلى قريب الركوع كالسجود و في المحيط أنه يكره الانحناء للسلطان و غيره اھ(6/383)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60121کی تصدیق کریں
0     857
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات